حضرت امام محمدباقرعليه السلام



          پوچھابنی آدم کا Û±/Û³ حصہ کب ہلاک ہوا،فرمایاایساکبھی نہیں ہوا،تم یہ پوچھوکہ انسان کا Û±/Û´ حصہ کب ہلاک ہواتومیں بتاؤں کہ یہ اس وقت ہواجب قابیل Ù†Û’ ہابیل کوقتل کیا،کیونکہ اس وقت چارآدمی تھے آدم،حوا،ہابیل اورقابیل ،پوچھاپھرنسل انسانی کس طرح بڑھی فرمایاجناب شیش سے جوقتل ہابیل Ú©Û’ بعدبطن حواسے پیداہوئے۔

آپ کی عبادت گذاری اورآپ کے عام حالات

          آپ آباؤاجدادکی طرح بے پناہ عبادت کرتے تھے ساری رات نمازپڑھنی اورسارا دن روزہ سے گزارناآپ Ú©ÛŒ عادت تھی آپ Ú©ÛŒ زندگی زاہدانہ تھی، بورئیے پربیٹھتے تھے ہدایاجوآتے تھے اسے فقراء ومساکین پرتقسیم کردیتے تھے غریبوں پربے حدشفقت فرماتے تھے تواضع اورفروتنی ،صبروشکرغلام نوازی صلہ رحم وغیرہ میں اپنی آپ نظیرتھے آپ Ú©ÛŒ تمام آمدنی فقراء پرصرف ہوتی تھی آپ فقیروں Ú©ÛŒ بڑی عزت کرتے تھے اورانہیں اچھے نام سے یادکرتے تھے (کشف الغمہ ص Û¹Ûµ Û”

          آپ Ú©Û’ ایک غلام افلح کابیان ہے کہ ایک دن آپ کعبہ Ú©Û’ قریب تشریف Ù„Û’ گئے، آپ Ú©ÛŒ جیسے ہی کعبہ پرنظرپڑی آپ چیخ مارکررونے Ù„Ú¯Û’ میں Ù†Û’ کہا کہ حضورسب لوگ دیکھ رہے ہیں آپ آہستہ سے گریہ فرمائیں ارشادکیا،اے افلح شاید خدابھی انہیں لوگوں Ú©ÛŒ طرح میری طرف دیکھ Ù„Û’ اورمیری بخشش کاسہاراہوجائے، اس Ú©Û’ بعدآپ سجدہ میں تشریف Ù„Û’ گئے اورجب سراٹھایاتوساری زمین آنسوؤں سے ترتھی (مطالب السؤل ص Û²Û·Û±) Û”

حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام اورہشام بن عبدالملک

          تواریخ میں ہے Û¹Û¶ Ú¾ میں ولیدبن عبدالملک فوت ہوا(ابوالفداء) اوراس کابھائی سلیمان بن عبدالملک خلیفہ مقررکیاگیا(ابن الوردی ) Û¹Û¹ Ú¾ میں عمربن عبدالعزیزخلیفہ ہواابن الوردی اس Ù†Û’ خلیفہ ہوتے ہی اس بدعت کوجو Û´Û± Ú¾ سے بن امیہ Ù†Û’ حضرت علی پرسب وشتم Ú©ÛŒ صورت میں جاری کررکھی تھی حکما روک دیا (ابوالفداء) اوررقوم خمس بنی ہاشم کودیناشروع کیا(کتاب الخرائج ابویوسف) Û”

          یہ وہ زمانہ تھاجس میں علی Ú©Û’ نام پراگرکسی بچے کانام ہوتاتھا تووہ قتل کردیاجاتاتھا اورکسی کوبھی زندہ نہ چھوڑاجاتاتھا (تدریب الراوی سیوطی) اس Ú©Û’ بعد Û±Û°Û± Ú¾ میں یزیدبن عبدالملک خلیفہ بنایاگیا(ابن الوردی) Û±Û°Ûµ Ú¾ میں ہشام بن عبدالملک بن مروان بادشاہ وقت مقررہوا(ابن الوردی)Û”

          ہشام بن عبدالملک،چست،چالاک،کنجوس ومتعصب،چال باز،سخت مزاج، کجرو،خودسر،حریص،کانوں کاکچاتھا اورحددرجہ کاشکی تھا کبھی کسی کااعتبارنہ کرتاتھا اکثرصرف شبہ برسلطنت Ú©Û’ لائق لائق ملازموں کوقتل کرادیتاتھا یہ عہدوں پرانہیں کوفائزکرتاتھا جوخوشامدی ہوں، اس Ù†Û’ خالدبن عبداللہ قسری Ú©Ùˆ Û±Û°Ûµ Ú¾ سے Û±Û²Û° Ú¾ تک عراق کاگورنرتھا قسری کاحال یہ تھاکہ ہشام کورسول اللہ سے افضل بتاتااوراسی کاپروپیگنڈہ کیاکرتاتھا(تاریخ کامل جلد Ûµ ص Û±Û°Û³) Û”

          ہشام آل محمدکادشمن تھااسی Ù†Û’ زیدشہیدکونہایت بری طرح قتل کیاتھا، تاریخ اسلام جلد Û± ص Û´Û¹) اسی Ù†Û’ اپنے زمانہ ولیعہدی میں فرزدق شاعرکوامام زین العابدین Ú©ÛŒ مدح Ú©Û’ جرم میں بمقام عسقلان قیدکیاتھا۔(صواعق محرقہ ص Û±Û²Û°) Û”

ہشام کاسوال اوراس کاجواب



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next