حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



خِرد گرائی در قرآن و حدیث، ترجمہٴ مھدی مھریزی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۷۸، ۵۰۸ صفحات، سائز: وزیری۔

اسی طرح اس کتاب کا اردو ترجمہ عربی عبارت کے ساتھ اس عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:

 Ø¹Ù‚Ù„ قرآن اور حدیث Ú©ÛŒ روشنی میں، ترجمہ ھیئت علمی موٴسسہ امام منتظر(عج) قم، موٴسسہ امام منتظر (عج)ØŒ پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۱، Û´Û³Û³ صفحات۔

۱۰۔ الصلاة فی الکتاب و السنة

با تعاون:  مرتضیٰ خوش نصیب، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۷۶، Û²ÛµÛ¶ صفحات، عربی، سائز: وزیری۔

اس مجموعہ میں”نماز“ کے عظیم فریضہ اور اس سے متعلق مسائل کی اھمیت اور عظمت کو شیعہ و سنی احادیث کی روشنی میں بیان کرنے کی کوشش ھے، موٴلف کے نظریہ کے مطابق مسلمانوں نے نماز کے سلسلہ میں بہت زیادہ کوششیں کی ھیں اور نماز، نماز کے آداب اور نماز کے اسرار و رموز کے بارے میں بہت سی اھم کتابیں بھی لکھی ھیں؛ لیکن ابھی تک خدا کے اس عظیم فریضہ (نماز) اور اس کے مسائل کا جائزہ لینے اور فریقین کی احادیث کے لحاظ سے نماز کے بلند و بالا موثر کردار کے سلسلہ میں لکھی جانے والی کتاب کی جگہ کتب خانوں میں خالی ھے، کتاب ہذا جو موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ ھے، اس خالی جگہ کو بھرنے کے لئے مستقل طور پر شائع کی گئی ھے۔

کتاب کے موٴلف نے کوشش کی ھے کہ مستند صورت میں نئے انداز سے قرآن کریم اور شیعہ سنی محدثین کے ذریعہ لکھی جانے والی احادیث کی ھدایت بخش روشنی میں جدید ترتیب کے ساتھ نماز کی اھمیت اور اس کی فضیلت کو بنیادی عبادت اور معاشرہ کی ضرورت کے تحت روشن کرے۔

اس کتاب میں چار فصلیں ھیں جن کے مطالب درج ذیل ھیں:

وجوب نماز، حکمت نماز، اسلام سے ماقبل کی نماز، فضیلت نماز، نماز کے خصوصیات، نماز قائم کرنے کی رغبت، نماز کی حفاظت، نماز کے اوقات ا ور ان کی حفاظت، اھل خانہ کو نماز کی رغبت دلانا، نماز گزار کی فضیلت، نماز کے حدود، نماز کے (ظاھری اور باطنی) آداب ،تکبیر اور اس کے آداب، رکوع اور سجود کے آداب، سجدہ سے سر اٹھانے کے آداب، قنوت اور اس کے آداب، تشھد اور اس کے آداب، سلام اور اس کے آداب، کلیات آداب نماز ، نماز گزار کے لئے نامناسب چیزیں، نماز کو سُبک سمجھنے اور اس کو برباد کرنے کی ممانعت، نماز کے آثار اور اس کی برکتیںنیز کلیات نماز، نماز نہ پڑھنے کے آثار، نماز ترک کرنے والے کی سزا، نماز کی حقیقت، نماز قبول ھونے میں رکاوٹیں، نماز کے بعد ذکر و دعا کی فضیلت، تعقیبات نماز، نماز کے بعد مروی دعائیں، نماز کے لئے انتظار کرنے کی فضیلت، اھل بیت علیھم السلام کی نماز کا طریقہ، فرادیٰ یا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا اور قضا نماز ۔

ھر باب کے مطالب قرآنی آیات سے شروع ھوتے ھیں اس کے بعد پیغمبر اکرم (ص) کی احادیث اور پھر معصومین علیھم السلام کی روایات کو بیان کیا گیا ھے، حاشیہ میں تمام احادیث کا حوالہ بھی ذکر کیا گیا ھے۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ اس کی عربی عبارت کے ساتھ درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next