حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



تاریخی فعلی اور رفتاری وجود، چاھے مثبت ھوں یا منفی، انسان کے ان طور طریقوں، عادتوں اور کردار کے ذریعہ ھوتا ھے جن کی انسان بنیاد رکھتا ھے اور ان کو رائج کرتا ھے، ھماری دینی زبان میں ایسے مستحکم اور باقی رہنے والے کردار کو ”سنت“ کہا جاتا ھے۔

تاریخی نظری وجودبھی انسانی اور دینی عظیم الشان تعلیمات اور بلند و بالا شخصیت کے ذریعہ ھوتا ھے جو سبھی (صاحب نظر سے لے کر عام افراد تک) کے لئے اور ھمیشہ کے لئے اپنی تعلیمات میں مشغول کردیتا ھے۔

خلاصہ یہ ھے کہ بعض افراد ان تین پھلوؤں میں سے کسی ایک یا تینوں پھلوؤں میں تاریخ میں باقی رہنے کی قابلیت اور صلاحیت رکھتے ھیں۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا تینوں پھلوؤں میں تاریخی روشنی اور بقارکھتی ھیں:

 

۱۔ مادی پھلو

حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کا مادی و عینی (یعنی ظاہری) وجود ان کی نسل کے ذریعہ جن کی تعداد تقریباً ۰۰۰۰۰,۵۰۰ ھے اور ان سے پھلے ائمہ علیھم السلام اور صالح علماء کے ذریعہ ھے، اور یہ امتیاز صرف جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا سے مخصوص ھے اور تاریخ میں کوئی بھی خاتون ایسی نھیں ملے گی جس کا تاریخ کے اوراق پر اس قدر مستحکم اور مسلسل تذکرہ ملتا ھو۔

آرامگاہ کے لحاظ سے بھی تعجب خیز ھے کیونکہ دوسرے جیسے سعدی، حافظ، ابوعلی سینا، تاج محل (جو دنیا کے سات عجائب گھروں میں سے ھے) میں شاہ جہاں اور نور جہاں اپنی اپنی آرامگاھوں میں مادی وجود رکھتے ھیں اور حضرت زہرا سلام الله علیہا کی قبر کا معلوم نہ ھونے کے ساتھ ساتھ بھی حضور رکھتی ھیں جس کو آج کل ”تناقض نما“ کہا جاتا ھے۔

کبھی حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کا مادی وجودوسیع اور ممتاز صورت میں اس طرح ظاہر ھوا کہ جب افریقہ میں فاطمیوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے نام سے حکومت کی بنیاد رکھی۔

ناصر خسرو علوی کا باقی رہنے والا واقعہ اسی مادی حضور کا پرتو ھے جب انھوں نے یہ نعرہ دیا: ”فاطمی ام ، فاطمی ام ، فاطمی“(میں فاطمی ھوں، فاطمی ھوں، فاطمی)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next