حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



 

حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کے اخلاق کے چند نمونے

مومن کے دل کی خوشی

حضرت امام حسین علیہ السلام سے نقل ھوا کہ آپ Ù†Û’ فرمایا: میرے نزدیک ثابت Ú¾Û’ کہ رسول خدا (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم) Ù†Û’ فرمایا: نماز Ú©Û’ بعد بہترین کام کسی مومن Ú©Û’ دل Ú©Ùˆ خوش کرنا Ú¾Û’ØŒ اگر اس کام میں گناہ    نہ Ú¾ÙˆÛ”

میں نے ایک روز ایک غلام کو دیکھا جو اپنے کتے کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، میں نے اس سے سبب دریافت کیا تو اس نے کہا: یابن رسول الله! میں غمگین ھوں، میں چاہتا ھوں کہ اس کتے کا دل خوش کروں تاکہ میرا دل خوش ھوجائے، میرا آقا یھودی ھے میں اس سے جدا ھونے کی تمنا رکھتا ھوں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام دو سو دینار اس کے آقا کے پاس لے گئے اور اس غلام کی قیمت ادا کرنی چاھی، اور اس کو خریدنا چاہا، اس مالک نے کہا: غلام آپ کے قدموں پر نثار اور میں نے یہ باغ بھی اس کو بخش دیا اور یہ دینار بھی آپ کو واپس کرتا ھوں۔

امام حسین علیہ السلام نے کہا: میں نے بھی یہ مال تمھیں بخشا، اس کے آقا نے کہا: میں نے آپ کی بخشش کو قبول کیا اور اسے غلام کو بخش دیا، امام حسین علیہ السلام نے کہا: میں نے غلام کو آزاد کردیا اور یہ مال اس کو بخش دیا۔

اس شخص کی زوجہ اس نیکی کو دیکھ رھی تھی، چنانچہ وہ مسلمان ھوگئی اور اس نے کہا: میں نے اپنی مہر شوہر کو بخش دی، اس کے بعد وہ آقا بھی اسلام لے آیا اور اپنا مکان اپنی زوجہ کو بخش دیا۔

ایک (نیک) قدم اٹھانے سے ایک غلام آزاد ھوگیا، ایک غریب بے نیاز ھوگیا، ایک کافر مسلمان ھوگیا، میاں بیوی آپس میں بامحبت بن گئے، زوجہ صاحب خانہ ھوگئی، اور عورت مالک بن گئی، یہ قدم کیسا    قدم تھا![105]

لوگوں میں سب سے زیادہ کریم

ایک بادیہ نشین عرب مدینہ میں وارد ھوا اور مدینہ کے سب سے زیادہ کریم شخص کی تلاش کرنے لگا، چنانچہ اس کو حضرت امام حسین علیہ السلام کا نام بتایا گیا، وہ عرب مسجد میں آیا اور آپ کو نماز کے عالم میں دیکھا، وہ امام حسین علیہ السلام کے سامنے کھڑا ھوا اور اس نے اس مضمون کے اشعار پڑھے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next