شیعوں اور علویوں کا قیام



امام رضا(علیہ السلام) نے فرمایا: کربلا کے بعد فخ سے زیادہ عظیم اور بڑی مصیبت کوئی نھیں تھی،[46]بطور کلی علوی رھنماؤں کے قیام میں محمدبن عبداللہ نفس زکیہ کے علاوہ عمومیت کے ساتھ مقبولیت کے حامل نھیں تھے، شیعیان اور اصحاب ائمہ اطھار(علیہ السلام) میں سے چند تن کے علاوہ ان تحریکوں میں زیادہ شریک نھیں تھے۔

<ب>قیام محمد بن قاسم

محمد بن قاسم کا خروج ۲۱۹ھ میں واقع ھوا وہ امام سجاد(علیہ السلام) کے پوتوں میں سے تھے اور کوفہ میں ساکن تھے یہ علو ی سادات میں عابد و زاھد و پر ھیز گارشمار ھوتے تھے، معتصم کی جانب سے فشار بڑھا تو مجبور ھوئے کہ کوفہ چھوڑ کر خراسان کی طرف چلے جائیں یھی فشار قیام کا باعث بنا، جیسا کہ مسعودی کا بیان ھے اس سال یعنی ۲۱۹ھ میں معتصم نے محمد بن قاسم کو ڈرایا وہ بھت زیادہ زاھد اور پر ھیز گار تھے جس وقت معتصم کی جانب سے جان کا خطرہ ھوا تو آپ نے خراسان کی طرف کوچ کیا اور خراسان کے مختلف شھروں جیسے مرو، سرخس طالقان اور نسا میں گھومتے رھے۔[47]

ابوالفرج کے نقل کے مطابق ۴۰ ہزار کے قریب افراد ان کے اطراف میں جمع ھوگئے تھے ایسے حالات میں بھی ان کا قیام کسی نتیجہ کو نھیں پھنچا اور یہ جمعیت ان کے اطراف سے منتشر ھوگئی آخر میں طاھر یوں کے ھاتھوں گرفتار ھوگئے اور اس کے بعد سامرہ کی جانب روانہ ھوئے اور وھیں پران کو زندان میں ڈال دیا گیا۔[48]

البتہ شیعوں اور اپنے چاھنے والوں کی وجہ سے آزاد ھوگئے لیکن اس کے بعد کوئی خبر ان کے بارے میں نھیں ملتی اور گمنام طریقہ سے دنیا سے چلے گئے۔ [49]

<ج>قیام یحییٰ بن عمر طالبی

یحییٰ بن عمر جعفر طیار کے پوتوں میں سے تھے آپ نے کوفہ کے لوگوں میں اپنے زھد و تقویٰ کی وجہ سے بلند مقام حاصل کرلیاتھا، متوکل عباسی اور ترکی فوجیوں کی طرف سے جو ذلت آمیز مظالم آپ پر ھوئے اس کی وجہ سے مجبور ھوئے کہ کوفہ میں ان کے خلاف قیام کریں ، جب تک امور کی زمام آپ کے ھاتھ میں تھی آپ نے عدل و انصاف سے کام لیا یھی وجہ ھے کہ کوفہ کے لوگوں میں آپ کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ھوگئی لیکن آپ کا قیام محمد بن عبداللہ بن طاھر کے ھاتھوں شکست کھا گیا اورلوگوں نے آپ کی مجلس عزا میں بھت زیادہ رنج وغم کا مظاھرہ کیا۔ [50]

جیسا کہ مسعودی کاکھنا ھے: دور اور نزدیک کے لوگوں نے ان کے لئے مرثیہ کھا چھوٹے بڑوں نے ان پر گریہ کیا۔[51]

ابوالفرج اصفھانی کے مطابق وہ علوی جو دوران عباسی شھید ھوئے تھے ان میں کسی ایک کے لئے بھی اتنے مرثیہ نھیں کھے گئے۔[52]

قیام و انقلاب کے شکست کے اسباب

ان قیام کی شکست کے اسباب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ھے:

ایک تو قیادت اور رھبری کا سُست ھونا اور دوسرے فوج کا ھم آھنگ نہ ھونا غالباً اس طرح کے انقلاب کے اکثررھنما اور قائد صحیح طریقہ سے پلاننگ نھیں کرتے تھے اور ان کے قیام صحیح طرح سے اسلامی اصول وطریقہ پراستوار نھیں تھے اسی وجہ سے ان میں سے بھت سے انقلاب ایسے تھے کہ جسے امام معصوم کی طرف سے حمایت اور تائید حاصل نھیں تھی، دوسرے بعض قیام کی ناکامی، اگر چہ ان کے رھنما قابل اطمینان اور موٴثق افراد تھے، سبب یہ تھا کہ ان کی پلاننگ ایسی تھی کہ جن کی شکست پھلے سے قابل ملاحظہ تھی ایسی صورت میں اگر امام واضح طور پر ان کی تائید کر دیتے تو قیام کی شکست کے بعد تشیع کی بنیاد اور امامت خطرہ میں پڑ جاتی۔

 Ø¯ÙˆØ³Ø±ÛŒ طرف یہ قیام آپس میں Ú¾Ù… آھنگ نھیں تھے اگر چہ ان Ú©Û’ درمیان حقیقی اور مخلص شیعہ موجود تھے جو آخری دم تک اپنے مقصدکے حصول Ú©ÛŒ کوشش کرتے رھے ان میں سے اکثر لوگوں کا ھدف ایمانی نھیں تھا یاتو ان کا علوی رھبروں Ú©Û’ ساتھ توافق نہ ھوسکایازیادہ تر لوگوں Ù†Û’ میدان جنگ میں اپنے کمانڈروں کا ساتھ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دیا، علامہ جعفر مرتضیٰ اس بارے میں لکھتے ھیں: ان Ú©ÛŒ شکست Ú©ÛŒ علت اس Ú©Û’ علاوہ Ú©Ú†Ú¾ نھیں تھی کہ زیدیوں Ú©Û’ قیام سب سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ سیاسی محرکات رکھتے تھے ان Ú©ÛŒ خصوصیت صرف یہ تھی کہ خاندان پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے جس Ù†Û’ بھی حکومت Ú©Û’ مقابلے میں تلوارکھینچی اس Ú©Ùˆ دعوت دیتے تھے،ان Ú©Û’ اندرایمانی فکر اوراعتمادی وجدان نھیں تھا بغیر سوچے سمجھے اٹھ جاتے تھے،اپنے مردہ احساسات اور خشک Ùˆ فرسودہ ثقافت پراس قدر بھروسہ کرتے تھے کہ احساسات اور وجدان میں Ú¾Ù… آھنگی باقی نھیں رہ گئی تھی کہ ایک مضبوط ومحکم سر چشمہ سے اپنی رسالت Ùˆ پیغام Ú©Ùˆ اخذکر سکیں انھیں وجوہ Ú©ÛŒ بنا پران Ú©ÛŒ کشتی شکشت Ú©Û’ گرداب میں پھنس جاتی تھی اور جانیں مفت میں تلف Ú¾Ùˆ جاتی تھیں، بلکہ خود اندرونی طور پر انقلاب سے روکنے کا جذبہ ان میں ابھرتا تھا، ایسی طاقتوں پر اتنا Ú¾ÛŒ اعتماد تھا جتنا پیاسے Ú©Ùˆ سراب پر ھوتا Ú¾Û’ØŒ یہ وہ نکتہ Ú¾Û’ جو واضح کرتا Ú¾Û’ کہ لوگ حادثات کا ÚˆÙ¹ کر مقابلہ کرتے تھے اور جب پانی سر سے گذر جاتا تھا اور Ù¾Ú¾Ù„ تیار Ú¾Ùˆ جاتے تھے تو وہ عیش Ùˆ آرام Ú©ÛŒ زندگی گزارتے تھے۔[53]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 next