امام ابو حنیفہ (رہ) حنفی مسلک کے موسس و رئیس

سيد حسين حيدر زيدي


 

فقہ حنفی یا فقہ اھل رای کی روش و خصوصیت

جیسا کہ اس سے پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ امام ابو حنیفہ اپنے فقہی نظریات میں اس مکتب Ùˆ مدرسہ Ú©Û’ پیروکار تھے جس Ú©ÛŒ بنیاد عبداللہ بن مسعود Ù†Û’ کوفہ میں رکھی تھی اور ان Ú©Û’ شاگردوں Ù†Û’ اسے پروان چڑھانے  میں اپنا کردار ادا کیا، عبداللہ بن مسعود Ú©Û’ شاگرد بھی ان Ú©ÛŒ طرح سے جہاں پر بھی قرآن مجید سے حدیث پیغمبر صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم سے نص نہیں پاتے تھے، وہاں اپنی رای اور نظر سے اجتہاد کرتے تھے اور اس روش کا سلسلہ Ø¢Ú¯Û’ بڑھتا رہا، یہاں تک کہ امام ابو حنیفہ اور ان Ú©Û’ شاگردوں Ù†Û’ اس روش Ú©Û’ قاعدوں Ú©Ùˆ منظم Ùˆ منضبط کیا، امام ابو حنیفہ اس بارے میں اس طرح سے بیان کرتے ہیں:

میں اللہ Ú©ÛŒ کتاب پر عمل کرتا ہوں اور اگر کسی امر Ú©Ùˆ اس میں نہیں پاتا ہوں تو سنت رسول خدا (ص) Ú©ÛŒ طرف رجوع کرتا ہوں اور اگر سنت میں بھی اس کا ذکر نہیں ملتا ہے تو سخن صحابہ Ú©ÛŒ طرف رجوع کرتا ہوں اور ان میں سے جس پر چاہتا ہوں عمل کر لیتا ہوں اور دوسرے Ú©Û’ کلاموں اور باتوں Ú©Ùˆ ان Ú©ÛŒ  باتوں پر ترجیح نہیں دیتا ہوں، لیکن اگر بات ابراہیم، شعبی، ابن سیرین، (Û¶Û±)ØŒ حسن بصری (Û¶Û²)ØŒ عطاء بن ابی ریاح (Û¶Û³) اور سعید بن مسیب (Û¶Û´) تک پہچ جاتی ہے، تو یہ لوگ وہ ہیں جنہوں Ù†Û’ اجتہاد کیا ہے تو میں بھی ان Ú©ÛŒ طرح سے اجتہاد کرتا ہوں۔ (Û¶Ûµ)

کوفہ Ú©Û’ فقہی مدرسہ Ú©ÛŒ شہرت اھل رای Ú©Û’ مکتب Ú©Û’ نام سے ہے، مگر سوال یہ ہے کہ روی Ú©Û’ معنا کیا ہیں؟                                                                        جاری ہے۔ Û” Û” Û” Û”

 

منابع و مآخذ:

Zota .Û±

۲۔ خطیب بغدادی، احمد بن علی بن ثابت بغدادی (۳۹۲۔ ۴۶۳) مطابق (۱۰۰۲۔۱۰۷۲) پانچویں صدی کے مورخ نے حدیثیں جمع کرنے کے لیے مخلتف شہروں کا سفر کیا۔

۳۔ خطیب بغدادی، ابی بکر احمد بن علی، کتاب تاریخ بغداد و مدینہ السلام۔ جلد ۱۳ صفحہ ۶ حدیث ۳۲۵۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next