تفرقہ سے پرہیزاور اتحاد کی ضرورت

سید حسین حیدر زیدی


 

فیصلہ کرنے میں اپنے آپ کو ملاک قرار دینے کی مذمت

و الھھم واحد! و نبیھم ! و کتابھم واحد ! فامرہم اللہ سبحانہ بالاختلاف فاطاعوہ ! انم نھاھم عنہ فعصوہ (نہج البلاغہ ، خطبہ نمبر ۱۸) ۔

سب کا خدا ایک، نبی ایک اور کتاب ایک ہے تو کیا خدا ہی نے انہیں اختلاف کا حکم دیا ہے اور یہ اسی کی اطاعت کررہے ہیںیا اس نے انہیںاختلاف سے منع کیا ہے مگر پھر بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔

 

اتحاد قائم کرنے میں امام علی (علیہ السلام) کا کلام

امام علی (علیہ السلام) ابو موسی اشعری کے خط کے جواب میں فرماتے ہیں :

و لیس رجل احرص علی جماعة امة محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) و الفتھا منی ابتغی بذلک حسن الثواب و کرم المآب و سافی بالذی و ایت علی نفسی و ان تغیرت عن صالح ما فارقتنی علیہ۔( مکتوب نمبر ۷۸) ۔

اور یاد رکھو کہ امت پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شیرازہ بندی اور اس کے اتحاد کے لئے مجھ سے زیادہ خواہش مند کوئی نہیں ہے جس کے ذریعہ میں بہترین ثواب اور سرفرازی آخرت چاہتا ہوں اور میں بہر حال اپنے عہد کو پورا کروںگا، چاہے تم(ابوموسی اشعری) اس بات سے پلٹ جاؤ جو آخری ملاقات تک تمہاری زبان پر تھی ۔

 



back 1 2 3 4 5 next