ترجمه دعائے جوشن صغیر



خدایا میں تجھ سے سوال کرتاہوں اور تیری طرف متوجہ ہوں۔تیرے نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ واسطہ سے۔ اے ابو القاسم اے رسول خدااے امام رحمت ۔اے میرے سردار ۔اے میرے مولا ہم آپ Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں اور آپ سے شفاعت چاہتے ہیں اور ہم Ù†Û’ آپ Ú©Ùˆ وسیلہ بنا کر اپنی تمام حاجتوں Ú©Ùˆ آپ Ú©Û’ سامنے خدا Ú©ÛŒ بارگاہ میں پیش کیا ہے لہٰذا اے بارگاہ الٰہی Ú©Û’ صاحب عزت آپ ہماری شفاعت فرما دیجئے ۔اے ابو الحسن اے امیر الموٴمنین اے علی(ع)بن ابی طالب(ع)۔مخلوقات پر اللہ Ú©ÛŒ حجت ۔اے میرے سردار اے میرے مولا ہم آپ Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں۔اورآپ سے طالب شفاعت ہیں۔آپ Ú©Ùˆ خدا Ú©ÛŒ بارگاہ میں وسیلہ بنا یا ہے اور اپنی حاجتوں Ú©Û’ لئے آگے بڑھایا ہے لہٰذا اے بارگاہ خدا میں صاحب عزت آپ ہماری شفاعت کر دیجئے ۔اے فاطمہ زہرا(ع)اے بنت محمد  اے رسول Ú©ÛŒ آنکھوں Ú©ÛŒ Ù¹Ú¾Ù†ÚˆÚ© ۔اے ہماری مالکہ اور ہماری شہزادی ہم آپ Ú©Û’ ذریعہ خدا Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں اور آپ سے طالب شفاعت ہیں اور آپ Ú©Ùˆ وسیلہ قرار دے کر اپنی حاجتوں Ú©Û’ لئے آگے بڑھا دیا ہے لہٰذا اے نگاہ پروردگار Ú©ÛŒ راحت Ùˆ عزت آپ اللہ Ú©Û’ پاس ہماری شفاعت کر دیجئے۔اے ابومحمد اے حسن بن علی(ع)اے منتخب روزگار اے فرزند رسول خدا اے مخلوقات پر حجت ِ پروردگار ۔اے میرے سردار اے میرے مولا ۔ہم Ù†Û’ آپ Ú©Û’ ذریعہ خدا Ú©ÛŒ طرف رخ کیا ہے آپ سے طالب شفاعت ہیں آپ Ú©Ùˆ وسیلہ قرار دیا ہے لہٰذا اے بارگاہ احدیت Ú©Û’ صاحب عزت ہماری سفارش کر دیجئے۔اے ابو عبد اللہ اے حسین(ع)بن علی(ع)،اے شہید اے رسول خدا  Ú©Û’ فرزند ،اے اللہ Ú©ÛŒ مخلوقات پر اس Ú©ÛŒ حجت ۔اے میرے سردار میرے مولا ہم ا للہ Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں ۔آپ سے طالب شفاعت ہیں اور آپ Ú©Ùˆ وسیلہ بنا کر اپنی حاجتوں سے آگے بڑھا دیا ہے ۔لہٰذا اے بارگاہ الٰہی Ú©Û’ آبرومند آپ ہماری سفارش کر دیجئے۔اے ابو الحسن(ع)اے علی(ع)بن الحسین(ع)اے زین العابدین(ع)اے رسول خدا Ú©Û’ فرزند اے اللہ Ú©ÛŒ مخلوقات پر اللہ Ú©ÛŒ حجت،اے میرے سردار اے میرے مولا ۔ہم آپ Ú©Û’ ذریعہ خدا Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں ۔آپ سے طالب شفاعت ہیں اور آپ Ú©Ùˆ وسیلہ قرار دیا ہے اور اپنی حاجتوں Ú©Ùˆ پیس کردیا ہے لہٰذا اے بارگاہ الٰہی Ú©Û’ آبرومند ۔آپ ہماری سفارش کر دیجئے۔اے ابو جعفر محمد بن علی(ع)،اے باقر ،اے فرزند رسول اللہ  ۔اے اللہ Ú©ÛŒ مخلوق پر اس Ú©ÛŒ حجت ۔اے میرے سردار ،میرے مولاہم آپ Ú©Û’ ذریعہ اللہ Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں ۔آپ سے طالب شفاعت ہیں اور آپ Ú©Ùˆ وسیلہ قرار دیتے ہیں اور اپنی حاجتوں پر مقدم کرتے ہیں لہٰذا اے بارگاہ الٰہی Ú©Û’ صاحب وجاہت ۔آپ اس Ú©ÛŒ بارگاہ میں ہماری سفارش کر دیجئے۔اے ابو عبد اللہ اے جعفر بن محمد(ع)اے صادق۔اے فرزند رسول اللہ  ۔اے اللہ Ú©ÛŒ مخلوق پر اس Ú©ÛŒ حجت ،اے میرے سردار ۔اے میرے مولاہم Ù†Û’ آپ Ú©Û’ ذریعہ اللہ Ú©ÛŒ طرف رخ کیا ہے ۔آپ Ú©Ùˆ شفیع اورو سیلہ قرار دیا ہے اور اپنی حاجتوں Ú©Û’ لئے آگے بڑھا دیا۔ لہٰذا اے بارگاہ الٰہی Ú©Û’ صاحب آبرو آپ ہماری سفارش کر دیجئے۔اے ابو الحسن(ع)اے موسیٰ(ع)بن جعفر(ع)اے کاظم(ع)اے فرزند رسول اللہ اے اللہ Ú©ÛŒ مخلوق پر اس Ú©ÛŒ حجت اے میرے سردار اے میرے مولا ہم Ù†Û’ آپ Ú©Û’ ذریعہ اللہ Ú©ÛŒ طرف رخ کیا ہے Û” آپ کوشفیع اور وسیلہ بنایا ہے اور اپنی حاجتوں Ú©Û’ لئے مقدم رکھا ہے اور اس Ú©ÛŒ بارگاہ Ú©Û’ آبرومند ہیں لہٰذا ہماری سفارش کر دیجئے۔اے ابو الحسن(ع)اے علی بن موسی(ع)Ù° اے رضا(ع)اے فرزند رسول اللہ اے اللہ Ú©ÛŒ حجت اس Ú©ÛŒ مخلوق پر ۔اے میرے سردار اے میرے مولا ہم آپ Ú©Û’ ذریعہ خدا Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں ۔آپ سے طالب شفاعت ہیں ۔آپ Ú©Ùˆ وسیلہ بنایا ہے آپ Ú©Ùˆ اپنی حاجتوں Ú©Û’ لئے مقدم کیا ہے ۔ا ٓپ اس Ú©ÛŒ بارگاہ میں آبرومند ہیں لہٰذا ہماری سفارش کردیجئے۔اے ابو جعفر(ع)اے محمد بن علی(ع)اے تقی جواد(ع)اے فرزند رسول اللہ  اے اللہ Ú©ÛŒ حجت اس Ú©ÛŒ مخلوق پر اے ہمارے سردار اے ہمارے مولا ہم آپ Ú©Û’ ذریعہ مالک Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں ۔آپ Ú©Ùˆ شفیع اور وسیلہ بنا کر اپنی حاجتوں پر مقدم کیا ہے لہٰذا آپ صاحب عزت ہونے Ú©ÛŒ بنا پر ہماری سفارش کر دیں۔اے ابو الحسن(ع)اے علی بن محمد(ع)اے ہادی نقی(ع)اے فرزند رسول اللہ اے اللہ Ú©ÛŒ حجت اس Ú©ÛŒ مخلوق پر اے میرے سردار اور ہمارے مولا ہم آپ Ú©Û’ ذریعہ مالک Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں ۔آپ سے طالب شفاعت ہیں ۔آپ Ú©Ùˆ وسیلہ بنا کر اپنی حاجتوں پر مقدم کیا ہے ۔آپ صاحب عزت ہیں لہٰذا ہماری سفارش کر دیجئے۔اے ابو محمد(ع)اے حسن بن علی(ع)اے زکی عسکری(ع)اے فرزند رسول اللہ اے اللہ Ú©ÛŒ حجت اس Ú©ÛŒ مخلوق پر اے ہمارے سردار اے ہمارے مولا ہم آپ Ú©Û’ ذریعہ متوجہ ہوئے۔آپ سے طالب شفاعت ہیں۔آپ Ú©Ùˆ وسیلہ بنا کر اپنی حاجتوں پر مقدم کیا ہے لہٰذا آپ آبرومند ہونے Ú©ÛŒ بنا پر ہماری سفارش کر دیں۔اے حسن(ع)Ú©Û’ وصی اے جانشین حجت اے امام قائم منتظر مہدی اے فرزند رسول اللہ اے اللہ Ú©ÛŒ حجت اس Ú©ÛŒ مخلوق پر اے ہمارے سردار اور ہمارے مولا ہم آپ Ú©Û’ ذریعہ اللہ Ú©ÛŒ طرف متوجہ ہیں اور آپ سے طالب شفاعت ہیںاور آپ Ú©Ùˆ وسیلہ بنا کر اپنی حاجتوں پر مقدم کیا ہے ۔آپ اس Ú©ÛŒ بارگاہ Ú©Û’ صاحب عزت ہیں لہٰذا ہماری شفاعت کر دیجئے۔

اس کے بعد اپنی حاجت طلب کرے انشاء اللہ پوری ہوگی اور دوسری روایت میں ہے کہ اس کے بعد پڑھے ۔

اے میرے سردار اور میرے مولا میں خلوص کے ساتھ آپ کی طرف متوجہ ہوں میرے امام ،میرا ذخیرہ ہیں کے فقروحاجت کے لئے اللہ کی طرف اور آپ سے توسل کیا ہے اللہ کی طرف اور آپ سے شفاعت چاہی ہے تو اللہ سے ہماری شفاعت کیجئے اللہ کے نزدیک اور مجھ کو بچالیجئے میرے گناہوں سے اللہ کے نزدیک کیونکہ آپ میرے وسیلہ ہیں اللہ کے پاس اور آپ کی محبت اور تقرب کے واسطہ سے میں اللہ سے نجات کی امید کرتا ہوں تو آپ اللہ کے نزدیک میری امید ہو جایئے اے میرے سردار واے اولیاء اللہ اللہ کا درود ہو آپ سب پر اور اللہ کی لعنت ہو آپ کے دشمنوں پر ظالموں پر اولین وآخرین میں سے اے عالمین کے رب اس دعا کو قبول فرمائے۔

دعائے ابو حمزہ ثمالی

 



back 1 next