خالق ازلی کے وجود کی ضرورت



اسی طرح اونٹ کی خلقت بھی بڑی عجیب ھے،چنانچہ اس کو خدا کی عظیم نشانیوں میں شمار کیا جاتا ھے جیسا کہ خداوندعالم نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:

<اٴفَلاٰ یَنْظُرُوْنَ اِلَی الْاِبِلِ کَیْفَ خُلِقَتْ>[16]

”تو کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف غور نھیں کرتے کہ کیسا (عجیب) پیدا کیا گیا ھے“

 Ú†ÙˆÙ†Ú©Û اونٹ Ú©ÛŒ زندگی زیادہ تر جنگل اور ریگستان میں بسر هوتی Ú¾Û’ چنانچہ خداوندعالم Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ ایسا خلق کیا Ú¾Û’ جس سے وہ ایک طولانی مدت تک بغیر Ú©Ú†Ú¾ کھائے پئے رہ سکے، اور اپنی بھوک وپیاس پر کافی کنٹرول رکھ سکے۔

اسی طرح اونٹ کی لمبی اور گھنی پلکیں هوتی ھیں جن کی بنا پر شدید طوفان او رآندھی میں بھی اپنی آنکھیں کھولے رکھتا ھے اور اس کی آنکھیں محفوظ رہتی ھیں ، اور جس طرح ھم آندھی کے وقت اپنی آنکھوں کے بند کرنے پر مجبور هوتے ھیں وہ اپنی آنکھوں کو بند کرنے پر مجبور نھیں هوتا۔

اسی طرح اس کے پاؤں اس طرح نرم هوتے ھیں جن سے وہ ریت پر آسانی سے چل سکتا ھے اور اس کے پیر ریت اور ریگستان میں نھیں دھنستے، اور اس کی ناک بھی آندھی کے وقت کھلی رہتی ھے لیکن پھر بھی اس میں کوئی گرد وغبار نھیں جاتا، اور اس کا اوپر والا هونٹ نکلا هوا هوتا ھے تاکہ اس کے ذریعہ کانٹوں والی گھاس وغیرہ کا آسانی سے پتہ لگاسکے۔

اسی طرح چیونٹی کی خلقت بھی کتنی عجیب ھے چنانچہ چیونٹی میں بہت سی خدا کی نشانیاں بتائی جاتی ھیں، کیونکہ اس میں فھم وادراک، صبراور احساس اس قدر هوتا ھے کہ کوئی شخص اس کے چھوٹے سے جسم اور حجم کو دیکھنے کے بعد نھیں سمجھ سکتا، اور شاید آج کی بہت سی جدید چیزیں اسی میں غور وفکر کرنے سے وجود میں آئی ھیں کیونکہ اس کی خلقت میں بہت ھی دقت اور نظم وترتیب کا لحاظ رکھاگیا ھے۔

 Ú†Ù†Ø§Ù†Ú†Û بعض چیونٹی سردی Ú©Û’ زمانہ میں دوسری ان چیونٹیوں Ú©Û’ لئے کھانے دانے کا انتظام کرتی ھیں جو باھر نھیں Ù†Ú©Ù„ سکتیں، اسی طرح ان میں سے بعض وہ هوتی ھیں جو دانوں کاآٹا بناتی ھیںاور وہ ھمہ وقت اسی کام میں مشغول رہتی Ú¾Û’ÚºÛ”

اور بعض چیونٹیاں ایسی هوتی ھیں جن کی فطرت میں کھانا کھانے کا مخصوص گھر بنانے کا میلان هوتا ھے ، جن کو کھانے کا باغیچہ کھا جاسکتا ھے اور وھاں پر مختلف کیڑے مکوڑوں کا شکار کرکے لاتی ھیںاور وھاں پر آرام سے بیٹھ کر کھاتی ھیںان میں سے بعض ان شکار شدہ کیڑے مکوڑوں کے اندر سے ایک طریقہ کا رس نکالتی ھیں جو شہد کے مشابہ هوتا ھے تاکہ اس کا کھاتے وقت مزہ لیں۔

اسی طرح ان میں سے بعض وہ بھی هوتی ھیں جو اپنے گروہ کوایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ھیں اور ان میں محافظ کا کام کرتی ھیں ، نیز بعض چیونٹیاں اپنے لئے گھر بنانے کی ذمہ داری نبھاتی ھیں جبکہ دوسری چیونٹیاں اس طرح کے پتّے کاٹتی ھیں جو ان کے اندازہ کے مطابق هوتے ھیں،اور ان میں سے بعض اپنے گھر کے اردگرد پھرہ داری کرتی ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 next