نیکیوں اور برائیوں کی مختصر وضاحت



الغیبتہ حرام علی کل مسلم و انھا لتا کل الحسنات کما تا کل النار الحطب“

غیبت ہر مسلمان پر حرام ہے کیونکہ غیبت نیکیوں کو ایسے کھا جاتی ہے کہ جیسے آگ لکڑی کو کھاجاتی ہے۔

اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے مروی ہے کہ:

غیبت کے سلسلے میں منعقد ہونے والی نشست دین کی خرابی ہوتی ہے۔پس اپنے کانوں کو غیبت کے سننے سے محفوظ رکھو، کیونکہ غیبت کرنے والا اور سننے والا دونو ں گناہ میں شریک ہیں ۔

امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے کہ:

جب کسی کے سامنے اس کے برادر مومن کی کوئی غیبت کرے اور وہ اس کی مدد نہ کرے اور اس کی طرف سے وفاع نہ کرے جب کہ وہ اس کی مدد ونصرت پر قادر بھی ہوتو خدا وندے عالم دنیا وآخرت میں اس کو حقیر و ذلیل کریگا ۔

(Û±Û´)   ”دنیا Ú©ÛŒ حرص اور مال سے محبت کرنا“

خدا وندعالم اپنی کتاب کریم میں ارشاد فر ماتاہے کہ:

”یاایھا الذین آمنو الاتلھکم اموالکم ولا اولادکم عن ذکراللہ ومن یفعل ذلک فاولئک ھم الخاسرون“

اے ایمان والو تم کو تمہارے اموال اور اولاد ذکر خدا سے غافل نہ کر دیں ۔ اور جوبھی ایسا کریگا وہی تو نقصان اٹھانے والاہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 next