آیہٴ بلّغ کی وضحات



 

جن آیات کو امامت ،مخصوصاً حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی امامت پر دلیل کے طور پر پیش کیا جاسکتا ھے ان میں سے ایک آیہ ”بلغ“ ھے، جس میں خداوندعالم ارشاد فرماتا ھے:

<یَااٴَیُّہَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا اٴُنزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہُ وَاللهُ یَعْصِمُکَ مِنْ النَّاسِ إِنَّ اللهَ لاَیَہْدِی الْقَوْمَ الْکَافِرِینَ>[1]

”اے پیغمبر ! آپ اس Ø­Ú©Ù… Ú©Ùˆ پھنچادیں جو آپ Ú©Û’ پروردگار Ú©ÛŒ طرف سے نازل کیا گیا Ú¾Û’ØŒ اور اگر یہ نہ کیا تو گویا اس Ú©Û’ پیغام Ú©Ùˆ نھیں پھنچایا اور خدا آپ Ú©Ùˆ لوگوں Ú©Û’ شر سے محفوظ رکھے گا۔“ 

شیعہ مفسرین اور علمائے اھل کلام نے اس آیت سے حضرت علی علیہ السلام کی ولایت، امامت اور خلافت پر استدلال کیا ھے، اور اسی نظریہ پرمتفق ھیں۔ اب ھم مذکورہ آیت کے بارے میں تحقیق و بحث کرتے ھیں۔

آیت کے بارے میں تحقیق

بحث شروع کرنے سے پھلے آیہ ”بلغ“کے سلسلہ میں چند نکات کی طرف اشارہ کرنا مناسب ھے:

۱۔ فعل کا ظھور ، ماضی میں

 Ø¬Ù…لہ Ù´ <مَا اٴُنزِلَ إِلَیْکَ>کا ظھور، ماضی اور گزشتہ زمانہ میں حقیقی Ú¾Û’ نہ کہ مضارع اور آئندہ میں، جس Ú©Û’ لئے دو دلیل بیان Ú©ÛŒ جاتی ھیں:

الف۔ صیغہ ماضی، گزشتہ زمانہ کے لئے وضع ھوا ھے اور جب تک مضارع پر حمل کرنے کے لئے کوئی قرینہ نہ ھو، تو وہ اپنے حقیقی معنی پر حمل ھوتا ھے۔

ب۔ مذکورہ آیت پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی نبوت کے آخری مھینوں میں نازل ھوئی ھے، اگر فعل (ما اُنزِلَ) سے مضارع اور مستقبل کے معنی مرادلیں تو آیت کے معنی یہ ھوں گے: ”جو چیز ھم بعد میں نازل کریں گے اگر نبوت کے باقی بچے مھینوں میں ان کو نہ پھنچائیں تو گویا آپ نے رسالت کا کوئی کام انجام نہ دیا“، اور یہ ایک ایسے معنی ھوں کہ جس کی طرف کسی بھی روایت نے اشارہ نھیں کیا ھے، اور کسی بھی شیعہ و سنی عالم دین نے یہ معنی نھیں کئے ھیں۔

اس صورت میں آیت اس بات پر دلالت کرتی ھے کہ خداوندعالم نے اپنے پیغمبر پر ایسے مطالب نازل کئے ھیں جن کا پھنچانا آنحضرت کے لئے سخت اور دشوار تھا۔ دوسری طرف پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)پر اس کے پھنچانے کی ذمہ داری تھی۔ آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)اس کو پھنچانے کی فکر میں تھے کہ اس موقع پر گزشتہ آیت نازل ھوئی اور آپ تک یہ پیغام پھنچا کہ آپ کسی پریشانی کا احساس نہ کریں کہ آپ کے اس پیغام پھنچانے پر لوگوں کا کیا رویہ ھوگا۔۔۔۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next