تمام اصحاب پر حضرت علی علیہ السلام کی برتری



الف۔ امام علی علیہ السلام کی افضلیت پر دلالت کرنے والی آیات

Û±Û”  امام علی علیہ السلام اور ولایت

حضرت علی علیہ السلام کی ذات وہ ھے جن کی شان میں آیہ ٴ ولایت نازل ھوئی ھے:

< إِنَّمَا وَلِیُّکُمْ اللهُ وَرَسُولُہُ وَالَّذِینَ آمَنُوا الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلاَةَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَہُمْ رَاکِعُونَ>[5]

”ایمان والو! بس تمھار ولی اللہ ھے اور اس کارسول اور وہ صاحبان ایمان جو نماز قائم کرتے ھیں اور حالت رکوع میں زکوٰة دیتے ھیں۔“

سنی و شیعہ مفسرین کا اس بات پر اتفاق ھے کہ یہ آیت حضرت علی علیہ السلام کی شان میں نازل ھوئی ھے، اور پچاس سے زیادہ اھل سنت علماء نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ھے[6]

Û²Û”  امام علی علیہ السلام اور مودت

حضرت علی علیہ السلام ان حضرات میں سے ھے جن کی مودت اور محبت تمام مسلمانوں پر واجب کی گئی ھے، جیسا کہ خداوندعالم نے فرمایا:

< قُلْ لاَاٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ اٴَجْرًا إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبَی>[7]

”آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نھیں چاہتا سوائے اس کے کہ میرے قرابتداروں سے محبت کرو ۔“

سیوطی، ابن عباس سے روایت کرتے ھیں:

”جب پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)پر یہ آیہ شریفہ نازل ھوئی تو ابن عباس Ù†Û’ عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ Ú©Û’ وہ رشتہ دار کون ھیں جن Ú©ÛŒ محبت Ú¾Ù… لوگوں پر واجب Ú¾Û’ØŸ تو آنحضرت(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ù†Û’ فرمایا:  علی، فاطمہ، اور ان Ú©Û’ دو بیٹے۔“[8]

Û³Û”  امام علی علیہ السلام اور آیہ تطھیر

حضرت علی علیہ السلام کی شان میں آیہٴ تطھیر نازل ھوئی ھے، چنانچہ خداوندعالم کا ارشاد ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next