حضرت امام محمد مهدی عليه السلام



۷ ) حکےم کافعل حکمت سے خالی نہیں ہوتا یہ دوسری بات ہے کے عام لوگ اس حکمت ومصلحت سے واقف نہ ہوں غیبت امام مہدی اسی طرح مصلحت وحکمت خداوندی کی بناپرعمل میں آئی ہے جس طرح طواف کعبہ ،رمی جمرہ وغےرہ ہے جس کی اصل مصلحت خداوندعالم ہی کومعلوم ہے ۔

۸ ) امام جعفرصادق علیہ السلام کافرماناہے کہ امام مہدی کواس لئے غائب کیاجائے گا تاکہ خداوندعالم اپنی ساری مخلوق کا امتحان کرکے یہ جانچے کہ نےک بندے کون ہیں اورباطل پرست کون لوگ ہیں (اکمال الدےن )۔

۹ ) چونکہ آپ کواپنی جان کاخوف تھا اوریہ طے شدہ ہے کہ ” من خاف علی نفسہ احتاج الی الاستتار“ کہ جسے اپنے نفس اوراپنی جان کاخوف ہو وہ پوشےدہ ہونے کولازمی جانتاہے (المرتضی )۔

0)        آپ Ú©ÛŒ غیبت اس لئے واقع ہوئی ہے کہ خداوندعالم ایک وقت معےن میں آل محمد پرجومظالم Ú©Û’Û’ گئے ہیں Û” ان کابدلہ امام مہدی Ú©Û’ ذرےعہ سے Ù„Û’ گا یعنی آپ عہد اول سے Ù„Û’ کربنی امیہ اوربنی عباس Ú©Û’ ظالموں سے مکمل بدلہ Ù„Û’Úº Ú¯Û’ Û” (اکمال الدےن )Û”

1)         

غیبت امام مہدی جفرجامعہ Ú©ÛŒ روشنی میں   :

          علامہ شیخ قندوزی بلخی حنفی رقمطرازہیں Ú©Û’ سدےرصےرفی کابیان ہے کہ ہم اورمفضل بن عمر،ابوبصےر،ابان بن تغلب ایک دن صادق آل محمد Ú©ÛŒ خدمت میں حاضرہوئے تودےکھا کہ آپ زمین پربےٹھے ہوئے رورہے ہیں ØŒ اورکہتے ہیں کہ ” اے محمد!تمہاری غیبت Ú©ÛŒ خبرنے مےرا دل بے Ú†Û’Ù† کردیاہے “ میں Ù†Û’ عرض Ú©ÛŒ حضورخدا آپ Ú©ÛŒ آنکھوں کوبھی نہ رلائے بات کیا ہے کس لئے حضورگریہ کناںہیں فرمایا Û” ا Û’ سدےر!میں Ù†Û’ آج کتاب ”جعفرجامع“ میں بوقت صبح امام مہدی Ú©ÛŒ غیبت کا مطالعہ کیاہے ،اے سدےر!یہ وہ کتاب ہے جس میں ”علم ماکان ومایکون“ کااندراج ہے اورجوکچھ قیامت تک ہونے والا ہے سب اس میں لکھا ہواہے اے سدےر! میں Ù†Û’ اس کتاب میں یہ دےکھا ہے کہ ہماری نسل سے امام مہدی ہوں Ú¯Û’ Û” پھروہ غائب ہوجائیں Ú¯Û’ اور ان Ú©ÛŒ غیبت نےزعمر بہت طویل ہوگی ان Ú©ÛŒ غیبت Ú©Û’ زمانہ میں مومنین مصائب میں مبتلا ہوںگے اور ان Ú©Û’ امتحانات ہوتے رہیں Ú¯Û’ اورغیبت میں تاخےرکی وجہ سے ان  Ú©Û’ دلوں میں Ø´Ú©ÙˆÚ© پےداہوتے ہوں Ú¯Û’ پھرفرمایا : اے سدےرسنو! ان Ú©ÛŒ ولادت حضرت موسی Ú©ÛŒ طرح ہوگی اوران غیبت عیسی Ú©ÛŒ مانندہوگی اوران Ú©Û’ ظہورکا حال حضرت نوح Ú©Û’ مانند ہوگا اوران Ú©ÛŒ عمرحضرت خضرکی عمرجےسی ہوگی (ےنابع المودة) اس حدےث Ú©ÛŒ مختصرشرح یہ ہے کہ :

۱ ) تاریخ میں ہے کہ جب فرعون کومعلوم ہوا کہ مےری سلطنت کا زوال ایک مولود بنی اسرائےل کے ذرےعہ ہوگا تواس نے حکم جاری کردیا کہ ملک میں کوئی عورت حاملہ نہ رہنے پائے اورکوئی بچہ باقی نہ رکھا جائے چنانچہ اسی سلسلہ میں ۴۰ ہزاربچے ضائع کئے گئے لےکن نے خدا حضرت موسی کوفرعون کی تمام ترکےبوں کے باوجود پےداکیا،باقی رکھا اورانھےں کے ہاتھوں سے اس کی سلطنت کاتختہ الٹوایا ۔ اسی طرح امام مہدی کے لئے ہوا کہ تمام بنی امیہ اوربنی عباسیہ کی سعی بلےغ کے باوجود آپ بطن نرجس خاتون سے پےداہوئے اورکوئی آپ کودےکھ تک نہ سکا۔

۲ ) حضرت عیسی کے بارے میں تمام یہودی اورنصرانی متفق ہیں کہ آپ کو سولی دےد ی گئی اور آپ قتل کئے جاچکے ،لےکن خدا وندعالم نے اس کی ردفرمادی اورکہ دیا کہ وہ نہ قتل ہوئے ہیں اورنہ ان کوسولی دی گئی ہے یعنی خداوندعالم نے اپنے پاس بلالیاہے اوروہ آسمان پرامن وامان خدا میں ہیں ۔اسی طرح حضرت امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں بھی لوگوں کایہ کہنا ہے کہ پےداہی نہیں ہوئے حالانکہ وہ پےداہوکر حضرت عیسی کی طرح غائب ہوچکے ہیں ۔

۳حضرت نوح نے لوگوں کی نافرمانی سے عاجزآکرخداکے عذاب کے نزول کی درخواست کی خداوند عالم نے فرمایا کہ پہلے ایک درخت لگاؤوہ پھل لائے گاتب عذاب کروںگا اسی طرح نوح نے سات مرتبہ کیا بالاخراس تاخےرکی وجہ سے آپ کے تمام دوست وموالی اوراےمان دار کافرہوگئے اورصرف سترمومن رہ گئے ۔ اسی طرح غیبت امام مہدی اورتاخےرظہورکی وجہ سے ہورہا ہے ۔ لوگ فرامےن پےغمبراور آئمہ علیہم السلام کی تکذےب کررہے ہیں اورعوام مسلم بلاوجہ اعتراضات کرکے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں اورشاےد اسی وجہ سے مشہور ہے کہ جب دنیا میں چالےس مومن کامل رہ جائیں گے تب آپ کا ظہورہوگا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next