حضرت امام محمد مهدی عليه السلام



جناب بحرالعلوم کا امام زمانہ سے ملاقات کرنا :

          کتاب قصص العلماٴ مولفہ علامہ تنکابنی ص ÛµÛµ میں مجتہد اعظم کربلائے معلی جناب آقا محمدمہدی بحرالعلوم Ú©Û’ تذکرہ میں مرقوم ہے کہ ایک شب آپ نماز میں اندرون حرم مشغول تھے کہ اتنے میں امام عصراپنے اب وجدکی زیارت Ú©Û’ لئے تشریف لائے جس Ú©ÛŒ وجہ سے ان Ú©ÛŒ زبان میں لکنت ہوئی اوربدن میں ایک قسم کا رعشہ پےداہوگیا پھرجب وہ واپس تشریف Ù„Û’ گئے توان پرجوایک خاص قسم Ú©ÛŒ کےفےت طاری تھی وہ جاتی رہی ۔اس Ú©Û’ علاوہ آپ Ú©Û’ اسی قسم Ú©Û’ کئی واقعات کتاب مذکورہ میں مندرج ہیں Û”

امام مہدی علیہ السلام کاحمایت مذہب فرمانا  واقعہ ٴانار   :

          کتاب کشف الغمہ Û±Û³Û³ میں ہے کہ سےد باقی بن عطوہ امامیہ مذہب Ú©Û’ تھے اوران Ú©Û’ والدزےدیہ خیال رکھتے تھے ایک دن ان Ú©Û’ والدعطوہ Ù†Û’ کہا کہ میں سخت علےل ہوگیاہوں اوراب بچنے Ú©ÛŒ کوئی امےدنہیں ۔ہرقسم Ú©Û’ اطباٴ کاعلاج کراچکاہوں، اے نورنظر ! میں تم سے وعدہ کرتاہوں کہ اگرمجھے تمہارے امام Ù†Û’ شفادےدی ،تومیں مذہب امامیہ اختیارکرلوںگا یہ کہنے Ú©Û’ بعد جب یہ رات کوبسترپرگئے توامام زمانہ کاان پرظہورہوا،امام Ù†Û’ مقام مرض کواپناہاتھ سے مس کردیا اوروہ مرض جاتارہا عطوہ Ù†Û’ اسی وقت مذہب امامیہ اختیارکرلیا اور رات ہی میں جاکر اپنے فرزند باقی علوی کوخوشخبری دےدی Û”

          اسی طرح کتاب جواہرالبیان میں ہے کہ بحرین کاوالی نصرانی اوراس کاوزیرخارجی تھا ،وزیرنے بادشاہ Ú©Û’ سامنے چند تازہ انار Ù¾Û’Ø´ کئے جن پرخلفاٴ Ú©Û’ نام علی الترتےب کندہ تھے اوربادشاہ Ú©ÙˆÛ’Ù‚Û’Ù† دلایاکہ ہمارامذہب حق ہے اورترتےب خلافت منشاٴقدرت Ú©Û’ مطابق درست ہے بادشاہ Ú©Û’ دل میں یہ بات Ú©Ú†Ú¾ اس طرح بےٹھ گئی کہ وہ یہ سمجھنے پرمجبور ہوگیا کہ وزیرکامذہب حق ہے اورامامیہ راہ باطل پرگامزن ہیں ،چنانچہ اس Ù†Û’ اپنے خیال Ú©ÛŒ تکمیل Ú©Û’ لئے جملہ علماٴ امامیہ Ú©Ùˆ جواس Ú©Û’ عہد حکومت تھے بلابھےجا اورانھےں اناردکھاکر ان سے کہاکہ اس Ú©ÛŒ رد میں کوئی معقول دلےل لاؤ ورنہ ہم تمہیںقتل کرکے تمام مذہب کوبےخ وبن سے اکھاڑدیں Ú¯Û’ ،اس واقعہ Ù†Û’ علماٴکرام میںایک عجےب قسم کاہےجان پےداکردیا ØŒ بالاخرسب علماء آپس میں مشورہ Ú©Û’ بعد اےسے دس علماٴ پرمتفق ہوگئے جوان میں نسبتا مقدس تھے اورپروگرام یہ بنایا کہ جنگل میں ایک ایک عالم بوقت شب جاکرامام زمانہ سے استعانت کرے ،چونکہ ایک شب Ú©ÛŒ مہلت ومدت ملی تھی ،اس لئے پرےشانی زیادہ تھی غرضکہ علماء Ù†Û’ جنگل میں جاکرامام زمانہ سے فریاد کاسلسلہ شروع کیا۔دوعالم اپنی اپنی مدت ،فریادوفغاں ختم ہونے پرجب واپس آئے اورتےسرے عالم حضرت محمدبن علی Ú©ÛŒ باری آئی توآپ Ù†Û’ بدستورصحرامیں جاکرمصلی بچھادیا ،اورنماز Ú©Û’ بعد امام زمانہ کواپنی طرف متوجہ کرنے Ú©ÛŒ کوشش Ú©ÛŒ Ù„Û’Ú©Ù† ناکام ہوکر واپس آتے ہوئے انھےں ایک شخص راستے میں ملا اس Ù†Û’ پوچھا Û” کیابات ہے Ú©Û’ÙˆÚº پرےشان ہو،آپ Ù†Û’ عرض Ú©ÛŒ امام زمانہ Ú©ÛŒ تلاش ہے اوروہ تشریف لانہیں رہے Û” اس شخص Ù†Û’ کہا  :” اناصاحب العصرفاذکرحاجتک “ میں ہی تمہارا امام زمانہ ہوں ،کہوکیاکہتے ہو محمدبن علی Ù†Û’ کہا کہ اگرآپ صاحب العصرہیں توآپ سے حاجت بیان کرنے Ú©ÛŒ ضرورت کیا،آپ کوخود ہی علم ہوگا Û”

          اس Ú©Û’ جواب میں انھوں Ù†Û’ فرمایا کہ سنو ! وزیرکے فلاں کمرہ میں ایک Ù„Ú©Ú‘ÛŒ کا صندوق ہے اس مٹی Ú©Û’ چند سانچے رکھے ہوئے ہیں جب انارچھوٹاہوتاہے وزیراس پرسانچہ چڑھادےتاہے Û” اورجب وہ بڑھتاہے تواس پروہ نام کندہ ہوجاتے ہیں جوسانچہ میں کندہ ہیں محمد بن علی ! تم بادشاہ کواپنے ہمراہ Ù„Û’ جاکروزیرکے دجل وفریب کوواضح کردو،وہ اپنے ارادہ سے بازآجائے گا اوروزیرکوسزا دے گا چنانچہ اےساہی کیاگیا اوروزیربرخواست کردیا گیا Û” (کتاب بداےع الاخبارملا اسماعےل سبزواری ص Û±ÛµÛ° وسفےنة البحارجلد Û± ص ÛµÛ³Û¶ طبع نجف اشرف)Û”

امام عصرکا واقعہٴ کربلابیان کرنا   :

          حضرت امام مہدی علیہ السلام سے پوچھاگیا کہ ” کھےعص  “ کاکیامطلب ہے توفرمایا کہ اس میں (Ú©)سے کربلا (ہ) سے ہلاکت عترت (ÛŒ ) سے ےزےدملعون (ع) سے عطش حسینی (ص ) سے صبرآل محمدمراد ہے Û” آپ Ù†Û’ فرمایا کہ آیت میں جناب زکریاکاذکر کیاگیا ہے ۔جب زکریاکوواقعہٴ کربلاکی اطلاع ہوئی تووہ تین روزتک مسلسل روتے رہے Û”(تفسیرصافی ص Û²Û·Û¹) Û”

حضرت امام مہدی علیہ السلام Ú©Û’ طول عمرکی بحث   :

          بعض مستشرقےن وماہرےن اعمارکاکہناہے کہ  ”جن Ú©Û’ اعمال وکرداراچھے ہوتے ہیں اورجن کا صفائے باطن کامل ہوتاہے ان Ú©ÛŒ عمرےں طویل ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ علماٴ فقہاء اورصلحاٴکی عمرےں اکثرطویل دےکھی گئی ہیں اورہوسکتاہے کہ طول عمرمہدی علیہ السلام Ú©ÛŒ یہ بھی ایک وجہ ہو ،ان سے قبل جوآئمہ علہےم السلام گزرے وہ شہےدکردئےے گئے ،اوران پردشمنوں کادسترس نہ ہوا ،تویہ زندہ رہ گئے اوراب تک باقی ہیں Ù„Û’Ú©Ù† میرے نزدےک عمرکاتقرر وتعےن دست اےزد میں ہے اسے اختیارہے کہ کسی Ú©ÛŒ عمرکم رکھے کسی Ú©ÛŒ زیادہ اس Ú©ÛŒ معےن کردہ مدت عمر میںایک پل کابھی تفرقہ نہیں ہوسکتا Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next