حضرت امام محمد مهدی عليه السلام



( ۱۰ ) ۔ علامہ شہاب الدےن دولت آبادی صاحب تفسیربحرمواج کی کتاب ہداےة السعداء میں ہے کہ خلافت رسول حضرت علی کے واسطہ سے امام مہدی تک پہونچی آپ ہی آخری امام ہیں ۔

( ۱۱ ) ۔ علامہ نصربن علی جھمنی کی کتاب موالےدالائمہ میں ہے کہ امام مہدی نرجس خاتون کے بطن سے پےداہوئے ۔

( ۱۲ ) ۔ علامہ ملا علی قاری کی کتاب مرقات شرح مشکوة میں ہے کہ امام مہدی باہوےں امام ہیں شےعوں کایہ کہناغلط ہے کہ اہل سنب اہل بےت کے دشمن ہےن۔

( ۱۳ ) ۔ علامہ جواد ساباطی کی کتاب براہےن ساباطیہ میں ہے کہ امام مہدی اولادفاطمہ میں سے ہیں ، وہ بقولے ۲۵۵ میں متولد ہوکرایک عرصہ کے بعد غائب ہوگئے ہیں ۔

( ۱۴ ) ۔ علامہ شیخ حسن عراقی کی تعرےف کتاب الواقع میں ہے کہ انھوںنے امام مہدی سے ملاقات کی ہے ۔

( ۱۵ ) ۔ علامہ علی خواص جن کے متعلق شعرانی نے الےواقےت میں لکھا ہے کہ انھوںنے امام مہدی سے ملاقات کی ہے ۔

( ۱۶ ) ۔ علامہ شیخ سعدالدےن کاکہناہے کہ امام مہدی پےداہوکرغائب ہوگئے ہیں ”دورآخرزمانہ آشکارگردد“ اوروہ آخرزمانہ میں ظاہرہوں گے ۔جےساکہ کتاب مقصداقصی میں لکھا ہے ۔

( ۱۷ ) ۔ علامہ علی اکبرابن اسعداللہ کی کتاب مکاشفات میں ہے کہ آپ پےداہوکرقطب ہوگئے ہیں ۔

( ۱۸ ) ۔ علامہ احمدبلاذری ااحادےث لکھتے ہیں کہ آپ پےداہوکرمحجوب ہوگئے ہیں ۔

( ۱۹ ) ۔ علامہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے رسالہ نوارد میں ہے، محمد بن حسن( المہدی ) کے بارے میں شےعوں کاکہنا درست ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next