علامہ محمد حسین فضل اللہ کی زندگی پر اجمالی نظر



آپ کے اہم کاموں میں سے ایک کام اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد قائم کرنا تھا جو اسلامی دنیا میں اتحاد قائم کرنے میں ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے ۔

علامہ محمد حسین فضل اللہ ، لبنان کے شیعوں کے بزرگ مراجع کرام میں سے تھے آپ کی ولادت ١٦ نومبر ١٩٣٥ء کو نجف اشرف میں ہوئی ۔ آپ کے والد علامہ عبدالرئووف فضل اللہ نے علم دین حاصل کرنے کے لئے نجف اشرف ہجرت کی تھی اور کافی عرصہ تک اپنے بچوں کے ساتھ نجف اشرف میں مقیم رہے اور اس وقت کے سب سے بڑے علمی مرکز میں علم کی تحصیل و تدریس میں مشغول تھے ۔

آپ نے اپنے والد سید عبدالرئوف فضل اللہ (شیعہ مذہب کے مجتہد) کے زیرسایہ تربیت و تعلیم کے تمام مراحل جو اس وقت مرسوم تھے ، انجام دئیے ۔بچپن میں مکتب میں داخل ہوئے تا کہ لکھنا ، پڑھنا، اور قرآن کی تلاوت کوحاصل کریں، لیکن اس مکتب کے اساتید بہت ہی بوڑھے اور گرم مزاج تھے جس کی وجہ سے اس کے برے آثار آپ کی روح و جان برداشت کرتی تھی لہذا آپ نے بہت جلدایسے مدرسہ میں داخلہ لے لیا جو ایک بہت بڑا مرکز''منتدی النشر'' کے نام سے ابھی تاسیس ہوا تھا ۔

آپ کااس مدرسہ Ú©ÛŒ تیسری کلاس میں داخلہ ہوا اور چوتھی کلاس Ù¾Ú‘Ú¾ کر آپ Ù†Û’ مدرسہ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دیااور Ù©  سال Ú©ÛŒ عمر میں دینی تعلیم کا آغاز کیا Û” علم دین حاصل کرنے Ú©Û’ ساتھ ساتھ آپ Ù†Û’ اپنی ذہانت Ùˆ ذکاوت Ú©ÛŒ وجہ سے زمانہ Ú©Û’ اوضاع Ùˆ احوال کا بھی جائزہ لیا اور اس طرح آپ Ù†Û’ اپنے زمانہ Ú©ÛŒ سیاسی اور معاشرتی مشکلات Ú©Ùˆ مصر اور لبنان Ú©Û’ مجلات اور عراق Ú©Û’ اخباروں Ú©Û’ ذریعہ حل کرنے Ú©ÛŒ کوشش Ú©ÛŒ Û”

علامہ محمد حسین فضل اللہ نے نجف اشرف میں سب سے بڑے حوزہ علمیہ میں پرورش پائی اور بزرگ اساتید کے زیرسایہ درس و بحث میں مصروف رہے ۔

 

آپ کے بہترین اساتید

سید عبدالرئوف فضل اللہ (سید محمد حسین Ú©Û’ والد) Ú©ÛŒ ولادت ١٣٢٥  میں جبل عامل میں ہوئی تھی آپ Ù†Û’ علم دین حاصل کرنے Ú©Û’ لئے نجف اشرف Ú©ÛŒ طرف ہجرت Ú©ÛŒ اور علم وکمال Ú©Û’ درجات Ú©Ùˆ میرزا افتاح شہیدی، سید ابوالحسن اصفہانی اور سید عبدالہادی شیرازی Ú©Û’ پاس حاصل کئے ØŒ پھر آپ Ù†Û’ علوم دینی Ú©Ùˆ پڑھاناشروع کردیا اور عرصہ دراز تک حوزہ علمیہ نجف میں تدریس کرنے Ú©Û’ بعد آپ لبنان واپس آگئے Û” آپ بہت سے شیعوں خصوصاجنوب لبنان میں جبل عامل Ú©Û’ شیعوںکے مرجع تھے Û”

سید ابوالقاسم خوئی Ú©ÛŒ ولادت ١٣١٧ھ میں ہوئی اور ١٣١٨ھ  Ù…یں اپنے خاندان Ú©Û’ ساتھ نجف اشرف تشریف Ù„Û’ گئے ØŒ آپ Ù†Û’ شیخ الشریعہ اصفہانی محقق (ضیاء الدین ) عراقی ØŒ محمد حسین اصفہانی کمپانی، شیخ محمد حسین نائینی، شیخ محمد جواد بلاغی نجفی اور سید حسین باد کوبہ ای جیسے اساتید Ú©Û’ زیرسایہ دینی تعلیمات Ú©Û’ مراتب Ú©Ùˆ Ø·Û’ کیا اور مرجعیت شیعہ Ú©Û’ بلند مقام اور حوزہ علمیہ نجف Ú©ÛŒ زعامت Ú©Û’ درجہ پر فائز ہوئے Û”

سید محسن حکیم کی ولادت ١٣٠٦ھ کو نجف اشرف میں ہوئی ، آپ نے دینی تعلیم ملا محمد کاظم خراسانی، شیخ محمد حسین نائینی اور محقق عراقی جیسے اساتید سے حاصل کی اور شیعوں کی مرجعیت کے بلند مقام پر فائز ہوئے ۔



1 2 3 next