معتزلہ کی نظر میں قرآن کا اعجاز

حسین حیدر زیدی


Ù£ Û”  قرآن مجید Ú©ÛŒ فصاحت معجزہ ہے Û” ابوعلی ØŒ ابوہاشم جبائی، قاضی عبدالجبار اور حاکم جشمی(١٩) Ù†Û’ اس نظریہ Ú©Ùˆ قبول کیا ہے Û”

Ù¤ Û”  قرآن کا نظم معجزہ ہے Û” جاحظ، زمخشری، ابوالقاسم بلخی ØŒ (٢٠) سکاکی، ابوبکر باقلانی (٢١) Ù†Û’ اس نظریہ Ú©Ùˆ قبول کیا ہے Û”

Ù¥ Û”  غیب Ú©ÛŒ خبریں اور قرآن مجید میں تناقض Ùˆ اختلاف نہ ہونا اس Ú©Û’ معجزہ ہونے پر گواہ ہیں (٢٢) Û”

 

اعجاز قرآن سے متعلق معتزلہ کی کتابیں

Ù¡ Û”  تاریخ اور فہرست Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ والوں Ù†Û’ اس متعلق سب سے پہلی Ù„Ú©Ú¾ÛŒ جانے والی کتاب Ú©Ùˆ جاحظ معتزلی (متوفی ٢٥٥) Ú©ÛŒ طرف نسبت دی ہے ØŒ انہوں Ù†Û’ محمد بن احمد بن ابی دائود (٢٣) Ú©Ùˆ اس طرح لکھا :

میں نے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا کر قرآن کے استدلال اور تمام اعتراضوں کے جوا ب میں ایک کتاب تمہارے لئے لکھی ، لیکن تم نے اپنے خط میں ذکر کیا ہے کہ تمہیں قرآن کے نظم سے متعلق استدلال کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تمہیں قرآن کے مخلوق (٢٤) ہونے پر ایک رسالہ کی ضرورت ہے (٢٥) ۔

خیاط ( متوفی ٣٠٠) اس کتاب Ú©Û’ متعلق لکھتے ہیں : '' ولایعرف کتاب فی الاحتجاج لنظم القرآن Ùˆ عجیب تالیفہ Ùˆ انہ حجة'' Û”  زمخشری اور میر سید شریف جرجانی (٢٩) Ù†Û’ اس کتاب کا ذکر کیا ہے لیکن اس وقت یہ کتاب موجود نہیں ہے گویا یہ کتاب نابود ہوگئی ہے Û” جاحظ Ú©ÛŒ دوسری دو کتابیں ہیں جن کا نام آیة القرآن (٣٠) اور حجج النبوة ہے ان میں سے پہلی کتاب موجود نہیں ہے اور دوسری کتاب حاحظ Ú©Û’ رسائل Ú©Û’ ضمن میں Ú†Ú¾Ù¾ÛŒ ہے Û”

Ù¢ Û”  محمد بن یزید واسطی (٣١) Ú©ÛŒ کتاب '' اعجاز القرآن فی نظمہ Ùˆ تالیفہ '' جو آج تک دیکھنے Ú©Ùˆ نہیں ملی ہے (٣٢) Û”

Ù£ Û”  احمد بن علی بن اخشید (٣٣) Ú©ÛŒ کتاب '' نظم القرآن '' یہ کتاب بھی موجود نہیں ہے (٣٤) Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next