امام مهدی (ع) کے بار ے میں گفتگو



حکاّ (حجا) نبی کی کتاب کی دوسری فصل میں مذکور ھے:

”تمام امتوں کو ھیجان میں لادوں گا اور تمام قبیلوںا ور طوائف کا محبوب ھوں گا۔ اور اس گھر کو جاہ و جلال سے بھردوں گا۔ خدا کا امر ھی لشکر ھے۔“[25]

”صفیناہ“ نبی کی کتاب کی تےسری فصل میں اسی طرح ھم ملاحظہ کرتے ھیں:

”اس وقت میں تمام قوموں کے پاکیزہ لبوں کو خدا کا نام لینے اور اس کی عبادت کرنے کی طرف ایک طرز اور روش پردعوت دوں گا۔“[26]

ب۔ نصاریٰ کی اناجیل

 Ú¾Ù… انجیل لوقاکی بارھویں فصل میں یہ عبارت ملاحظہ کرتے ھیں:

”اپنی کمر ھمت کو کس لو اور اپنے چراغوں کو روشن رکھو اور ان لوگوں کی طرح رھو جو اپنے آقا کا انتظار کرتے ھیں۔۔۔تا کہ جس وقت بھی آکر در وازہ کھٹکھٹا دیں ان کے لئے بلا جھجھک دروازہ کھول دو۔۔۔ کیونکہ ایسے وقت میں جس میں تمھیں وھم و گمان بھی نہ ھوگا وہ انسان زادہ آجائے گا“[27]

یوحنا لاھوتی کے مکاشفات کی بارھویں فصل میں مذکور ھے:

”وہ مولود اھریمنوں کے دستبرد سے واقعی حفاظت کی خاطر ایک دو اور نصف زمانے کے لئے نظر سے پوشیدہ ھو گئے۔“[28]

ج۔ زرد تشتیوں کی مقدس کتابیں



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next