امام مهدی (ع) کے بار ے میں گفتگو



مشرق شناسوں Ú©ÛŒ سوانح حیات اور ان Ú©Û’ آثار Ú©Û’ بارے میں معلومات Ú©Û’ لئے ڈاکڑ عبد الرحمن بدوی Ú©ÛŒ ”فرھنگ کامل خاور شناسان“ ترجمہ: شکر اللہ خاکرند، ناشر دفتر تبلیغات اسلامی قم ملاحظہ Ú¾ÙˆÛ”(Û²) فوتورسیم یا  فیچریسم (FUTUR ISM) آخری زمانہ میں اعتقاد اور ایک غیبی منجی Ú©Û’ ظھور Ú©Û’ انتظار اور ایک عالمی مصلح Ú©ÛŒ آمد Ú©Û’ معنی میں ایک عالمی نظریہ Ú¾Û’ (INTERNATIONOL) اور یہ کسی خاص قوم، قبیلہ، دین اور مذھب سے مخصوص نھیں Ú¾Û’ یہ حقیقت، اسلامی آثار میں بھی پائی جاتی Ú¾Û’ حضرت صاحب الامر Ú©ÛŒ زیارت Ú©Û’ بعض جملوں میں جسے جناب ثقتہ الاسلام محدث حاج شیخ عباس قمی Ù†Û’ سید بن طاووس(علیہ الرحمہ)سے نقل کیا Ú¾Û’ Ú¾Ù… اس طرح پڑھتے ھیں:

”اَلسَّلَامُ عَلیٰ الْمَہْدِی الَّذِی وَعَدَ اللّٰہُ عَزَّ وَ جَلَّ بِہ الْاُمَمَ اَنْ یَجْمَعَ بِہ الْکَلِمَ وَ یَلُمَّ بِہ الشَّعَثَ وَ یَمْلَاءُ بِہ الْاَرْضَ قِسْطاً وَ عَدْلاً“[20]

اس مہدی پر جس کے ذریعہ خدا نے امتوں کو وعدہ دیا ھے کہ سب کو متحد کردے گا اور ایک پرچم کے تلے سب کو اکٹھا کر کے زمین کو عدل و قسط سے بھردے گا“

امام خمینی(علیہ الرحمہ) نے بھی ۱۵/شعبان ۱۴۰۰ھ مطابق ۷/۴/۱۳۵۹ / شمسی کی مناسبت سے اپنے مفید پیغام میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ھے۔

”۔۔۔اگر حضرت رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی ولادت باسعادت مسلمانوں کے لئے عظیم عید ھے تو وہ اس بناء پر سے کہ جس چیز کو وسعت دینا چاہتے تھے اس کی توسیع میں کامیاب نھیں ھوئے؛ اور چونکہ حضرت صاحب الامر اس چیز کو عملی جامہ پھنائیں گے اور تمام کرہٴ ارضی کو عدل و انصاف سے بھردیں گے عدالت اور انصاف کے تمام مراتب اور در جوں کے ساتھ تو، ھم یہ کہہ سکتے ھیں کہ تمام انسانوں کے لئے شعبان کی عید حضرت مہدی(علیہ السلام) کی پیدائش کی وجہ سے سب سے بڑی عید ھے کیونکہ جب آپ ظھور کریں گے تو انسانوں کو انحطاط و پستی سے نکالیں گے اور تمام بے راہ روی اور کجی کی اصلاح کریں گے اس بات سے قطع نظر کے تمام مسلمانوں کی عید ھے یہ تمام انسانوں کی عید ھے“[21]

(۳) اس سلسلہ میں بالخصوص ویکتور ھوگو جو فرانسوی ادیب اور دانشور تھا اپنے شاہکار بینوایان میں جو پڑھنے کے قابل ھے کہتا ھے:

خود خواھوں اور بے نواوٴں کا سامنا کرنا کس درجہ رنج آور اور ملال انگیز ھے! کیااب بھی آسمان کی بلندی کی طرف نگاہ کرنا چاہئے؟ آیا وہ درخشاں نقطہ جس میں آدمی تشخیص دیتا ھے، انھیں نقطوں میں سے ھے جو خاموش ھو جاتے ھیں؟ کمال مطلوب کا مشاہدہ کس درجہ درد ناک اور وحشت انگیز ھے کہ اس طرح سے تاریکیوں میں ناپید ھو گیا اور اس درجہ چھوٹا ھو کر دور گرپڑاور درخشاں ھونے کے باوجود ناقابل دید بن گیا لیکن ماحول ان تمام عظیم دھمکیوں کے سامنے منحوس ھے کہ دیوصفت لوگوں نے اس کے ارد گردحملہ کردیا ھے۔ان تمام خطروں کے باوجود ان ستاروں سے زیادہ خطرے میں نھیں ھے جو بادلوں کے منھ میں ھیں [22]عظیم گروہ کی تحریک سے قبل، بشری امور کا ادارہ کرتا ھے اور ایک معین مقام پر منطقی حالت میں، (یعنی تعادل) یعنی عدل کی طرف گامزن کرتا ھے، زمین و آسمان سے مرکب طاقت (طبیعت اور ماورا الطبیعت) انسان سے حا صل ھوتی ھے۔ اور اس پر حکمرانی کرتا ھے یہ طاقت معجزات کا پتہ دیتی ھے۔۔۔ بہترین شاعر مولوی نے کیا خوب کھا ھے:

می بدہ ای ساقی آخرزمان

 

ای ربودہ عقل ھای مردمان



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next