امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



سیوطی، ابن حجر الصواعق المحرقہ میں، صبان اور ابو الفیض نے اسے ضعیف شمار کیا ھے اور متعدد بیانات نقل کئے ھیں جو صراحت کے ساتھ ان کے جعلی ھونے پر دلالت کرتے ھیں[11]

ب۔”اولاد عباس میں سے ایک شخص قیام کرے گا“

ابن وردی نے اس حدیث کو ابن عمر سے بصورت مرسلہ نقل کیا ھے جو موقوف علیہ ھے[12]

اس کے علاوہ اس حدیث کا مرسلہ ھونا اس کی حجیت کے لئے مورد سوال ھے، اس میں مہدی نام کی بھی تصریح نھیں ھوئی ھے۔

اس لحاظ سے بہتر ھے کہ اِسے اُن احادیث سے جو پھلی قسم میں مجمل تھیں ملحق کیا جائے اگرچہ کہ عباس کا نام اس میں واضح طور پر ملحوظ ھے۔

ج۔ابن عباس کی حدیث جس میں رسول خدا نے اپنے چچا عباس سے خطاب کرتے ھوئے اس طرح سے روایت کی ھے۔

خدا وند عالم نے اسلام کا مجھ سے آغاز کیا اور آپ کے فرزندوں میں سے ایک فرزند کے ذریعہ اسے اتمام تک پھونچائے گا اور وہ وھی شخص ھے کہ عیسیٰ بن مریم(علیہ السلام) جس کی اقتدا کریں گے۔

اس حدیث کو خطیب بغدادی نے نقل کیا ھے البتہ اس کی سند میں محمد بن مخلد ھے[13]

ذھبی اس کے بارے میں لکھتا ھے:

اسے محمد بن مخلد عطار نے روایت کی ھے، اور وہ اس حدیث کے صحیح و سالم نہ ھونے کا باعث ھے تعجب ھے کہ اسے خطیب نے اپنی تاریخ میں حکایت کی ھے، لیکن ضعیف شمار نھیں کیا ھے خطیب کا اس شخص کی توصیف میں خاموش رھنا گویا اس واضح و آشکار رسوائی کی بنا پر تھا[14]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next