عقیدہ مہدویت کے اجزا و عناصر سے متعلق بحث



اگر تمھیں یقین آئے تو اللہ کا ذخیرہ تمھارے لئے (ھر چیز اور ھر شخص سے )بہتر ھے۔

<وَاِنَّہ لَعِلْمُ السَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِھَا وَاتَّبِعُوْنَ ھٰذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِیْمٌ>[36]

بے شک وہ (یعنی حضرت بقیة اللہ) روز قیامت کو سمجھنے کے لئے ایک علامت ھیں،لہذا مبارک ھو کہ اس کے بارے میں شک و تردید نہ کرو اور میری پیروی کرو کیوں کہ یھی صراط مستقیم ھے۔

ھاں امام مہدی(علیہ السلام) (ارواحنا لتراب مقدمہ الفداء) وعدہ الھی کے اجرا کرنے والے ھیں، جن کی کامیابی کی ضمانت خود خدا نے لی ھے۔ زیارت آل یٰس میں حضرت کی جانب سے جناب حمیری کے نام توقیع ھے حضرت ولی اللہ الاعظم کی خدمت میں عرض کرتے ھیں:

”اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَلِیْفَةَ اللّٰہِ وَ نَاصِرَ حَقِّہ۔۔۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللّٰہِ وَ دَلِیْلَ اِرَادَتِہ۔۔۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا بَقِیَّةَ اللّٰہِ فِی اَرْضِہ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مِیْثَاقَ اللّٰہِ الَّذِی اَخَذَہ وَوَکَّدَہ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَعْدَ اللّٰہِ الَّذِی ضَمِنَہ۔۔۔“[37]

جیسا کہ مذکورہ بالا نقل شدہ جملوں کے آخر میں ملاحظہ ھوتا ھے:

تم پر سلام ھو اے اللہ کے وعدے کہ جس کی ضمانت لی گئی ھے

امام جواد(علیہ السلام)سے روایت کی گئی ھے کہ آپ نے فرمایا:

”اَلْقَائِمُ مِنَ الْمِیْعَادِ وَاللّٰہُ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادِ“

منجی موعود اللہ کا وعدہ ھیں اور خدا وعدہ کے خلاف نھیں کرے گا“[38]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next