عقیدہ مہدویت کے اجزا و عناصر سے متعلق بحث



۶۔ایسے اعمال کو ترک کرنا جو امام کے لئے تکلیف دہ ھیں، (یا جو امام کی اذیت کا باعث ھوتے ھیں)[15]

۷۔قبلہ دل کی ملاقات کے لئے دعا کی تکرار[16]

۸۔قطب عالم امکان کی خدمت میں مستحبی نمازوں کا ہدیہ پیش کرنا[17]

۹۔حضرت پر درود وصلوٰة بھیجنا[18]

۱۰۔بارگاہِ حضرت ولی عصر(علیہ السلام) میں استغاثہ اور توسل کرنا[19]

 

Û²

عقیدہ مہدی کے آثار و نتائج سے متعلق گفتگو

عقیدہ مہدی اور ذھنی سکون

”اعتقاد مہدی(علیہ السلام)“ کے آثار و نتائج سے متعلق مختلف بحثیں کی جاسکتی ھیں،یھاں پر اس پاکیزہ و مقدس عقیدہ کے اھم نتائج میں سے ھم ایک کا ذکر کررھے ھیں۔ اس سے قبل مترجم کے مقدمہ میں گذر چکا ھے کہ امام مہدی(علیہ السلام) کا مقدس اور پاکیزہ وجود اللہ کا ایک ایسا لطف ھے جس کے دو پھلو ھیں:

۱۔تکوینی پھلو (جس کی بحث اشارتاً گذر چکی ھے)

۲۔حمایتی پھلو (جس کے ذکر کرنے کے بارے میں ھم نے دوسرے حصّہ کا حوالہ دیا تھا) لہٰذا اس وقت ھم یہ بحث چھیڑتے ھیں:

امام مہدی(علیہ السلام) کا حمایتی پھلو



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next