مہدی کے معتقدین کے فرائض سے متعلق بحث



یہ لوگ خدا سے ڈرتے اور ”لا الہ الااللہ“ کی فریاد ان سے بلند ھوتی ھے وہ لوگ ھمیشہ خدا کی راہ میں شھادت پانے کی آرزو کرتے ھیں ان کا نعرہ ”یالثارات الحسین“ ”آو خون حسین کا انتقام لیں“ ھے جس طرف بھی وہ لوگ رخ کرتے ھیں لوگوں کے دلوں میں ان کا خوف پھلے سے بیٹھا ھوا ھوتا ھے (اور ان سب سے تاب مقاومت چھین لیتا ھے) ےہ خدا طلب لوگ گروہ درگروہ اپنے مولا کی طرف رخ کریں گے اور خدا ان کے ذریعہ امام برحق کی نصرت کرے گا۔[34]

امیدھے کہ ھم ان کی گلی میں انتظار کے لئے اعتکاف کریں اور ان کے دیدار کے مشتاق ھوں خدا کرے کہ اےسا ھی ھو۔

عقیدہ مہدی کی وسعت

تمام بحثوں میں ایک بحث جسے محترم مولف نے اپنے مقدمہ میں کی ھے اور مترجم نے بھی اپنے اس تعلیقے میں جو مولف کے مقدمہ پر لکھا ھے اس میں دےگر مطالب کا اضافہ کیا ھے ”عقیدہ مہدی کا اسلام سے بالا تر ھونا“ کہ در حقیقت وھی عقیدہ مہدی کی توسیع ھے اس لحاظ سے محترم قارئین کو مذکورہ حصہ کی جانب رجوع کی دعوت دیتے ھیں اور اس بحث کو کسی مستقل فصل سے مخصوص نھیں کررھے ھیں۔

 



[1] فرائد السمطین فی فضائل المرتضیٰ والبتول والسبطین

[2] اکمال الدین، ج/۲، باب/۵۵، حدیث/۱؛ بحارالانوار،ج/۵۲، ص/۱۲۸؛ سنن الترمذی، باب الدعوات، ص/۱۵۵؛ عیون الرضا اور الخصال میں بھی یھی مضمون نقل ھوا ھے؛ المعجم المفھرس لالفاظ الحدیث النبوی، ج/۶، ص/۴۸۱

[3] الخصال، شیخ صدوق، ج/۲،باب/۴۰۰، حدیث/۱۰

[4] اکمال الدین، ج/۱، باب/۳۱، حدیث/۲؛ الاحتجاج، طبرسی، ج/۲، ص/۵۰

[5] نوادرالاخبار فی ما یتعلق باصول الدین، مولی محسن فیض کاشانی، کتاب ابناء القائم، باب انتظار الفرج،حدیث/۸؛اکمال الدین وتمام النعمة، ج/۱، باب/۳۲، حدیث ۱۵،امام محمد باقر﷼ سے، اور باب،/۲۶،حدیث/۱۴؛میں بھی علی ابن ابوطالب﷼ سے اسی مضمون کی ایک حدیث نقل ھوئی ھے

[6] بحارالانوار، ج/۵۲، ص/۱۲۴



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next