انبیا کی بعثت اور مہدی(علیہ السلام) کا انقلاب



شوق دیدار مجھے جلائے اور آنسو میں ڈبوئے دے رھا ھے

 

کیا آپ نے کوئی ایسا ڈوبنے والا دیکھا ھے جو جل رھا ھو

Û¶

مستکبرین عالم اور عقیدہ مہدی سے متعلق بحث

”عقیدہ مہدی“ کے خلاف عالم استکبار کی سازشیں

عالمی تسلط اور نظام ظلم و استکبار کا محاذ اپنے ناجائز منافع کے تحفظ اور اپنے نفوذ کو استمرار بخشنے کے لئے کافی دقت کے ساتھ عالم اسلام کی قوت اور اس کے امکانات و اسباب و وسایل کی طرف نظر کرتا ھے تا کہ ان کی دقیق شناخت کرکے اسے صفحہ ہستی سے نابود کردے ایک قوی نقطہ جو سیاہ لسٹ میں سر فھرست ھے ”عقیدہ مہدی“ سے نجات دلانے کی فکر ھے جو امت مسلمہ کی مبارزانہ راہ میں لشکر کشی کی حامل ھے اس لئے فلموں کا تسلط کا متعدد نظام قائم کرکے آہستہ آہستہ اس پاکیزہ فکر کو ضعیف بنانے اور نابود کرنے کی انتھک کوشش کی ھے۔ ھوش و حواس کے تحفظ کے لئے سرسری طور پر ان میں سے بعض کی طرف اشارہ کیا جائے گا:

۱۔ ”مہدی کی تلاش، شخصیت پردازی میں بلاواسطہ دخالت اور ایک پروگرام کی حمایت

آخری سوسال کے دوران۔ متعدد افراد نے قیام اور اعلان بھی کیا ھے کہ وھی مہدی موعود ھیں اور کچھ احمقوں اور خود غرض لوگوں کو اپنے اردگرد جمع بھی کیا لیکن ایسے افراد اسلامی دنیا میں فتنہ و فساد کا باعث بنے جیسے افریقہ میں مہدی الصو ما ل، سید علی محمد باب، حسین علی بھاء اور سید محمد نور بخش ایران میں میرزا غلام احمد قادیانی پاکستان میں، سید محمد جون پوری ھندوستان میں اور محمد بن عبداللہ قحطانی حجاز میں استعماروں کی خیانت آمیز حمایت اور استکبار ی محاذ کا اس واقعہ میں تعاون ان کے ناپاک اور نجس اہداف کو بخوبی بیان کرتا ھے[29]

 Û²Û” عقیدہ مہدی“ Ú©Û’ فکری ستونوں Ú©Ùˆ ناپاک علمی طریقوں اور مشرق شناسی Ú©Û’ ظاھر سے متزلزل بنانا

مشرق شناسی کی نقاب میں پوشیدہ مسلط نظام نے اپنے صلیبی مجاہدین اور شوالیہ کے نقاب دار فان فلوتن[30]، گلدزیھر یھودی[31]، لھوسن[32]، پر وکیلمن[33] دونالدسن[34] جیسے افراد کو مستشرق کے نام پر اسلامی ممالک میں داخل کیا تاکہ اپنے شبہہ ایجاد کرنے والے کاموں سے اسلامی دقیق اصول سے ناآشنا اور اسلامی تاریخ میں مھارت نہ رکھنے والوں کو مشکوک بنادیں اور ان کے ذریعہ پیکر اسلام میں رخنہ ایجاد کردیں۔ افسوس کہ اس سلسلہ میں وہ لوگ کامیاب بھی ھوئے

 Ù†ÛŒØ² احمد امین اور محمد رشید رضا جیسے اسلام Ú©Û’ نام نھاد محققین Ú©Ùˆ اپنے دام فریب میں بھی لیا اس طرح سے کہ مہدی شناسی Ú©ÛŒ تحقیقات میں ان لوگوں Ù†Û’ استشراقی درد آمیز رگوں Ú©Ùˆ بخوبی مشاہدہ کرلیا تھا۔

۳۔ داخلی خود باختہ اور سرسپردہ لوگوں کی پرورش اور حمایت

احمد کسروی، شریعت سنگلجی، سلمان رشدی اور آخر میں احمد الکاتب جیسے کوتاہ فکر اور سیاہ دل افراد جو معاشرہ میں (منور الفکر) فکر کو ”روشن کرنے والے“ کے نام سے مشھور ھیں

 ÛŒÛ لوگ ان Ú©Û’ استعمال کا اچھا آلہ کار تھے کہ غلبہ اور اقتدار Ú©Û’ خواھاں سیاہ فکروں اور حیلہ بازوں Ù†Û’ آسانی Ú©Û’ ساتھ حلبی Ù…ÚˆÙ„ عطاکر Ú©Û’ ”آزاد اندیش مولف، متفکر، منصف اور روشن فکر محقق“ Ú©Ùˆ اپنے دام میں پھنسایا ماھرین نفسیات Ú©Û’ بقول انھیں ”شرطی“ کریں یعنی باواسطہ یا بلاواسطہ انھیں یہ بتائیں کہ ھر لقب یا عنوان، اصول اور عقائد Ú©Û’ مقابل ایک چوٹ Ú¾Û’ یا ایک دریدہ دھنی اور بے لگامی کا ان Ú©ÛŒ قدر Ùˆ منزلت بڑھانے اور جھوٹے افتخار میں اضافہ ھوگا اور اس Ú©Û’ درمیان ”مہدویت“ Ú©Û’ خالص اور قرآنی عقیدہ کا بعض دین فروشوں Ú©Û’ ذریعہ سودا ھوجائے گا۔

۴۔ خبر رساں ایجنسیوں کی طرف سے زھرآلود تبلیغات کی نشر اشاعت

اھریمنی حکومت استکباری ایجنسیوں اور تبلیغاتی حملوں اور صوتی اور تصویری توپخا نوں اور ژورنالےستی مسلط نظام، فکری اغوا کے لئے قوی ترین وسائل اور اسباب شمار ھوتے ھیں۔ ان لوگوں نے تصویر اور آواز کے جادو سے مخاطبین کو اپنی طرف مائل کیا اور ان کے سونچنے کی صلاحیتوں کو سلب کرکے ان کے جذبات کو اپنے منظور نظر اہداف کے خلاف استعمال کیا ھے۔ بیسویں صدی کے آخر میں ”ظھور مہدی موعود“ کے عقیدہ کے خلاف ۱۹۸۲ء ”نوسترا داموس“ کے نام سے ایک سیریل تین سال تک امریکی ٹی وی چینل سے نشر ھوتا رھا۔ یہ فلم ستارہ شناس اور فرانس کے ڈاکٹر میشل نوسترا داموس کی سرگذشت تھی جو تقریباً ۵۰۰/سو سال پھلے گذر چکا ھے اس سیریل نے آئندہ دنیا کے بارے میں پیشنگوئی کی تھی کہ ان میں سب سے اھم پیغمبر کے نواسے کے مکہ مکرمہ میں ظھور کے بارے۔ اور مسلمانوں کو متحد کرنے اور یورپ والوں کے خلاف کامیابی اور ان کے بڑے شھروں کی تباھی و بربادی (جدید سرزمین امریکہ کی تھی)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next