انبیا کی بعثت اور مہدی(علیہ السلام) کا انقلاب



زمین کو آخری معصوم کے وسیلہ سے، اپنے دشمنوں کے ناپاک وجود سے پاک کردوں گا اور مغرب و مشرق کو ان کی حکومت کے ماتحت قرار دوںگا اور ھواوں کو ان کا تابع بنادوں گا، سخت بادلوں کو رام کردوں گا اور اپنے لشکر کے ساتھ ان کی نصرت کروں گا۔ اور اپنے ملائکہ کے ذریعہ ان کی مدد کروں گا تا کہ میرا پیغام اور فرمان آشکار کریں اور تمام لوگوں کو توحید پرستی کے پرچم کے نیچے جمع کریں۔ اس وقت ان کی حکومت کو دوام عطا کروں گا اور گردش زمانہ کو اپنے اولیاء کے درمیان حرکت دوں گا یھاں تک کہ قیامت آجائے[15]

حکومت مہدوی میں، کسی پر ظلم نھیں ھوگا ھر جگہ لوگوں کے درمیان الفت و محبت، دوستی و بھائی چارگی کا ماحول ھوگا۔ کوئی بھی تنگدستی میں زندگی نھیں گذارے گا سب لوگ عیش و عشرت میں زندگی بسر کریں گے[16]

ظھور کے سنھرے دور میں سب علم و حکمت سیکھیں گے۔ وہ مشعل ہدایت لوگوں کی عقلوں کو کمال تک پھونچائے گا اور اپنی تربیتی سیرت سے ان کے زمین دل میں عقل و ھوش کے پودے اُگائے گا[17]

عصر او عصر نبوغ ریشہ ھا است

 

عصر پر شبنم ترین اندیشہ ھا است[18]

سچ ھے اس زمانے میں آزادی، آراستگی، فطرت کے گل بوٹے پھر سے غنچہ کی شکل اختیار کریں گے ھر صبح کو معنوی غنچہ بار آور ھو گااو رشمیم نشہ آور روز الست کا نغمہ دلوں میں زندہ کرے گی۔

خوشا وقت کسان عھد مہدی

 

خوشا آن کودکان مہد مہدی [19]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next