پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے کلام میں رمضان کی اہمیت



خداوند عالم کی بخشش اور رحمت کے راستہ پر گامزن ہونے کے لئے سب سے چھوٹا کام جو انسان انجام دے سکتا ہے وہ یہ ہے کہ انسان اس ماہ میں منادی کرنے والے کو جواب دے یعنی شکریہ کا اظہار، اپنی کوتاہیوں کی معافی اور اس کی حکم برداری کا اعتراف، دعا اور طلب مغفرت کرے کیونکہ خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے : '' و اذا سالک عبادی عنی فانی قریب اجیب دعوة الداع اذا دعان فلیستجیبوا لی و لیومنوا بی لعلھم یرشدون '' (٢) ۔

جس وقت میرے بندے تجھ سے میرے بارے میں سوال کریں ، تو یقینا میں ان سے قریب ہوں ، جو مجھ سے دعا کرتا ہے میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں لہذا میری دعوت کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں ، شاید سیدھے راستہ کی طرف ہدایت ہوجائے ۔

 



back 1 next