نماز جمعه ایک اهم اسلامی فریضہ



ایک شخص رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے حج پر جانے کا کئی مرتبہ ارادہ کیا لیکن مجھے حج کی توفیق نہیں ہوئی ہے ، آپ نے فرمایا: '' علیک بالجمعة فانھا حج المساکین'' تمہارے اوپر نماز جمعہ واجب ہے کیونکہ نماز جمعہ مسکینوں کا حج ہے ۔

اس بات کی طرف توجہ ضروری ہے کہ نماز جمعہ کو ترک کرنے کی جو مذمت بیان ہوئی ہے یا نماز جمعہ ترک کرنے والوں کو جو منافق کہا گیا ہے وہ اس صورت میں ہے جب نماز جمعہ واجب عینی ہو یعنی امام معصوم (علیہ السلام) کے زمانہ میں ترک کرنے کی مذمت بیان ہوئی ہے، لیکن غیبت کے زمانہ میں چونکہ نماز جمعہ واجب مخیر ہے (نماز جمعہ اور نماز ظہر کے درمیان اختیار ہے) اور اس کو سبک اور اس کا انکارنہ کرتے ہوئے انجام نہ دی جائے تو یہ مذمتیں ان کے شامل حال نہیں ہوں گی ، اگر چہ نماز جمعہ کی عظمت اور اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے جس کا خیال رکھنا چاہئے ۔

 



back 1 next