قول و فعل میں یکسانیت اورزبان پر کنٹرول



۱۔جو روپیہ یا پیسہ گزشتہ زمانے میں رائج تھا وہ سونے اور چاندی کا بنا ہوتا تھا ۔

 

اعراض کرنے والے ہیں “

 

جو انسان فلاح و کامیابی سے ہمکنار ہونا چاہتا ہے ، اسے ایسے کام سے اجتناب کرنا چاہیے جو اسے کوئی فائدہ نہ پہنچائے جس بات میں فائدہ نہ ہو اسے زبان سے نہ کہے حتیٰ ، اگر چہ وہ مباح بھی ہو اور اپنی طاقت کو مفید اور ثمر بخش امور میں صرف کرے ۔

 

جناب ابوذر ۻ کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوسری سفارش یہ ہے کہ اس گفتگو سے اجتناب کرے جس میں اس کیلئے کوئی فائدہ نہ ہو ۔

 

انسان کو اپنی زبان کے بارے میں ہوشیا رہنا چاہیے ، حتیٰ مباح گفتگو کرنے سے بھی دوری اختیار کرے کیونکہ کبھی زبان سے ایک ایسا لفظ بھی نکل جاتا ہے جس کے دنیا اور آخرت میں برے نتائج نکلتے ہیں ۔ یہ جو روایتوں میں زیادہ سے زیادہ تاکید کی گئی ہے کہ اپنی زبان کو کنٹرول کرے جو بات ضروری نہیں ہے یا تم سے مربوط نہیں ہے اسے زبان پر جاری نہ کرے ، یہ اس لئے ہے کہ بعض اوقات انسان اپنی زبان پر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے جھوٹ ، غیبت ،دوسروں کا مذاق اڑانے اور اسی طرح کی دوسری آفتوں میں مبتلا ہوجاتاہے اسی لئے بعض بزرگان حتی الامکان کوشش کرتے تھے کہ خاموش رہیں ۔

 

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : جس طرح تم پیسوںا ور سونے کے سکوں کی حفاظت کرتے ہو، اسی طرح اپنی زبان کے تحفظ کی بھی کوشش کرو ، اپنے پیسوں کو تم کیسے محافظت کرتے ہو، انہیں صندوق میں تالا لگاکر بند کرتے ہو اورا سے ایک محفوظ جگہ پر رکھتے ہو ، اسی طرح اپنی زبان ----جو پیسے سے زیادہ قیمتی ہے ---- کی بھی حفاظت کرو ، خداوند عالم نے تمھاری زبان کیلئے حفاظتی دیوار عطا کی ہے ، اس کیلئے دانت اور اس کے سامنے ہونٹ قرار دیئے تا کہ تم اپنی زبان کو ان دیواروں کے درمیان محفوظ رکھو ،پس انسان کو سعی و کوشش کرنی چاہیے تا کہ یہ زبان آزادنہ رہے حتی ایسی مباح گفتگو کرنے سے بھی پرہیز کرے کہ جس میںاس کے لئے کوئی فائدہ نہ ہو اگر تم نے اپنی طاقت کو بیہودہ طورپر خرچ کیا ہے تو ممکن ہے رفتہ رفتہ مشتبہ اور مکروہ اور آخر کا ر محرمات اور گناہان کبیر ہ میں مبتلاہوجاوٴ : دوسروں کے بارے میں گفتگو کرنے اور اس کی غیبت کرنے میں کتنا فاصلہ ہے ؟ مباح گفتگو اور غیبت کے درمیان کہ جو ایسا گناہ کبیرہ ہے کہ اپنے محارم سے خانہ کعبہ میں ستر بار زنا کرنے سے بد تر ہے کوئی فاصلہ نہیںہے اور ہم اس فاصلہ کو رفتہ رفتہ ختم کررہے ہیں اور اس خطرنا ک گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16