حضرت علی(ع) کے فضائل و کمالات



جی ہاں ۔مسلّم و عظیم فضیلت اور معنوی برتری ان افراد سے مخصوص ھے جن لوگوں نے اسلام کی راہ میں ہر طرح کے ظلم وستم کو برداشت اور صمیم قلب کے سا تھ اسے قبول کیا۔

علی علیه السلام سے پھلے کسی نے اسلام قبول نھیں کیا

    اکثر محدثین Ùˆ مؤرخین بیان کرتے ھیں کہ پیغمبر اسلام دوشنبہ Ú©Ùˆ منصب رسالت پرفائز ھوئے اور اس Ú©Û’ دوسرے دن (سہ شنبہ )حضرت علی علیه السلام ایمان لائے [5] تمام لوگوں سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ اسلام قبول کرنے میںحضرت علی علیه السلام Ù†Û’ سبقت Ú©ÛŒ ،اور پیغمبرنے اس Ú©ÛŒ تصریح کرتے ھوئے صحابہ Ú©Û’ مجمع عام میں فرمایا:

قیامت کے دن سب سے پھلے جو حوض کوثر پرمجھ سے ملاقات کرے گا جس نے اسلام لانے میں تم سب پرسبقت حاصل کی ھے وہ علی ابن ابی طالب علیه السلام ھے ۔[6]

پیغمبر اسلام (ص)، حضرت امیر المو منین (ع) اور بزرگان دین سے منقول حدیثیں اور روایتیں مولائے کائنات کے اسلام قبول کرنے میں سبقت سے متعلق اس قدر زیادہ ھیں کہ سب کو اس کتاب میں نقل کرنا ممکن نھیں ھے۔ [7]

اس سلسلے میں امام  علیه السلام کا صرف ایک قول اور ایک واقعہ پیش کررھے ھیں امیر المومنین علیه السلام  فرماتے ھیں :

اَنٰا عَبْدُاللّٰہِ وَاَخُورَسُوْلِ اللّٰہِ وَاَنٰا الصِّدِّیْقُ الْاَکْبَر لاٰیَقُوْلُھٰابَعْدِیْ اِلَّاکَاذِبٌ مُفْتَرِیٌ وَلَقَدْ صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ قَبْلَ النَّاسِ بِسْبَعِ سِنِیْنَ وَاَنَا اَوَّلُ مَنْ صَلَّی مَعَہ٘۔[8]

میں خدا کا بندہ، پیغمبر کابھائی اور صدیق اکبر ھوں ۔میرے بعد یہ دعوی صرف جھوٹا شخص ھی کرے گا ، تمام لوگوں سے سات سال پھلے میں نے رسول خدا کے ساتھ نماز پڑ ھی اور میں ھی وہ پھلا شخص ھوں جس نے رسول خدا کے ساتھ نماز پڑھی ۔

ا مام علی  -ایک اور مقام پر ارشاد فرماتے ھیں:

اس وقت اسلام صرف پیغمبر اور خدیجہ کے گھر میں تھا اورمیں اس گھر کا تیسرا فرد تھا۔[9]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next