آداب معاشرت رسول اکرم (ص )



دوسروں کے ساتھ آنحضرت(ص) کی معاشرت کے آداب وسنن

بھترین اخلاق:

کافی میں مر وی ھے کہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)نے”بحرسقا“سے فرمایا:بحر!خوش خلقی، باعثِ خوشی ھو تی ھے پھر امام (علیہ السلام)نے ایک حدیث کو ذکر کیا جس کے معنی یہ ھیں:آنحضرت(ص)خوش اخلاق تھے۔(۱)

جس خوبی کی قدر دا نی نہ ھو سکی:

علل الشرائع میں حضرت علی (علیہ السلام)سے منقو ل ھے:آنحضرت(ص) ان لوگوں میں سے تھے جن کی خوبیوں کی قدر دانی نہ ھو سکی جب کہ حضو(ص)ر کی خوبیوں کا تعلق تمام قریش اور عرب وعجم سے تھا کیا کوئی ایک بھی ایسا ھے جس کی خوبیاں آنحضرت(ص) سے زیادہ ہوں؟ اسی طرح اھل بیت (علیھم السلام )کی خوبیوں کی بھی قدردانی نہ ھو ئی نیز نیک مو منین کی خوبیوں کی بھی قدردانی نہ ھو ئی۔(۲)

آنحضرت(ص) کی فروتنی:

ارشاد دیلمی(رہ) میں منقول ھے:آنحضرت(ص) اپنے لباس میں خود ھی پیوند لگاتے اور نعلین کی سلائی کرتے تھے،گوسفندوں کا دودھ دوھتے تھے،غلاموں کے ساتھ کھانا نوش فرماتے تھے،زمین پر بیٹھتے تھے،گدھے پر سوار ہوتے تھے اوردوسرے کو بھی سواری پر اپنے پیچھے بیٹھا لیتے تھے۔ بغیر کسی شر م وجھجک کے زندگی کی تمام ضروری چیزوں کو بازار سے خرید تے اور پھر گھر لے جاتے تھے۔مالدار اورغریب دونوں سے ایک ھی طرح مصافحہ کرتے جب تک وہ اپنا ھاتھ نھیں کھینچتا تھا آپ اپنا دست مبارک نھیں کھینچتے تھے ،جس سے ملاقات کرتے سلا م میں پھل کرتے تھے چاھے وہ مالدار ھو یا فقیر،چھوٹا ھو یا بڑا،اگر آپ کو دعوت دی جاتی تواسے حقیر نھیں سمجھتے چاھے خراب کھجور ھی کی دعوت کیوں نہ ھو ۔

بلند طبیعت:

آپ کاخرچ کم تھا آپ کریم الطبیعت -،خوش معاشر ت اور خوبصورت تھے بغیر ہنسے ھمیشہ آپ کے لبوںپر مسکراہٹ رھتی تھی اوراسی طرح ھمیشہ محزون و غمگین رھتے تھے لیکن منھ نھیں بگڑ نے دےتے تھے۔

 Ù…ھربا Ù† پیغمبر(ص):



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next