آداب معاشرت رسول اکرم (ص )



مجالس صدو(رہ)ق میں آنحضرت(ص) سے مر وی ھے: جبرئیل (علیہ السلام) خدا کی جا نب سے میرے پاس نازل ھو ئے اورانھوں نے کھا”:یَامُحَمَّدُ!(صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم)عَلَیْکَ بِحُسْنِ الْخُلْقِ:اے محمد!(صلی اللهعلیہ وآلہ وسلم) آپ اچھے اخلاق سے پیش آ یئے کیونکہ برے اخلاق سے دنیا وآخرت کی بھلائی ختم ہوجا تی ھے۔“

 Ù¾Ú¾Ø± آنحضرت(ص) Ù†Û’ فرمایا:” تم میں سے وہ شخص مجھ سے سب سے زیادہ مشابہ Ú¾Û’ جو اخلاق میں سب سے اچھاھے۔“(Û´Û¹)

آنحضرت(ص) کامزاح،باعث رحمت :

شھید ثا(رہ)نی کی کتاب کشف الریبہ میں حسین بن زید سے مر وی ھے:میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے عرض کیا:

میں آپ پر فدا ہوجاوٴں کیا آنحضرت(ص) کسی سے شوخی کرتے تھے؟

امام (علیہ السلام)نے فرمایا:خدا نے آنحضرت(ص) کے لئے ار شاد فر مایا کہ وہ خلق عظیم پر فائز ھیں خدا نے جتنے بھی انبیا(ع)ء بھیجے ان کے اندر کچھ گر فتگی(ملال)ہوتاتھا لیکن حضو(ص)رکومکمل رافت ورحمت کے ساتھ مبعوث فر مایا ان کی ایک مھر بانی یہ تھی کہ اپنے اصحاب سے مزاح فر ماتے تھے تا کہ ان کی عظمت و بزر گی سے وہ مر عوب نہ ہوں ان کی طرف نظرکرسکیں اور حضور(ص) سے اپنی ضرورتوں کو بیا ن کر سکیں۔

اصحاب کو خوش کرنا:

اس کے بعد حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)نے فر مایا:میرے پدر بزر گوار نے اپنے آبا ئے طاھرین علیھم السلام سے انھوں نے حضرت علیں سے روایت کی ھے:جب آنحضرت(ص) اپنے کسی صحابی کو غمگین ورنجیدہ دیکھتے تو شوخی کرکے اسے خوش کر دیتے تھے اور فر ما تے تھے:

”جوشخص تر شروئی کے ساتھ اپنے بھائیوں سے ملاقا ت کر تا ھے خدا وندعالم اس پر غضبناک ھو تا ھے ۔“(۵۰)

تمام چیزوں کے متعلق گفتگو:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next