آداب معاشرت رسول اکرم (ص )



مناقب میں منقول ھے:جب آنحضرت(ص) کسی مسلمان سے ملاقات کرتے تو پھلے مصافحہ کرتے تھے۔(۵۶)

اصحاب سے سفارش:

احیاء العلوم میں منقول ھے:آنحضرت(ص) اپنے اصحاب سے فر ماتے تھے:”تم لوگ اپنی برائیاں مجھ سے بیا ن نہ کر نا کیو نکہ مجھے یہ پسند ھے کہ تمھارے پاس ھر کدورت سے خالی دل کے ساتھ رہوں۔“(۵۷)

یہ مکارم الاخلاق میں بھی مر وی ھے۔(۵۸)

تکلف سے ممانعت:

مصباح الشریعہ میں آنحضرت(ص) سے منقول ھے:ھم انبیاء،اُمناء اورا تقیاء، تکلف سے دور ھیں۔(۵۹)

ایک جامع پیغمبر(ص):

مذ کورہ کتاب میں آنحضرت(ص) سے منقول ھے: میں اس لئے مبعوث کیا گیا ہوں تا کہ علم وحلم اور صبر کا مرکز بنوں۔(۶۰)

آنحضرت(ص) کی بے تکلفی:

مکارم الاخلاق میں ابوذرۻ سے مروی ھے:آنحضرت(ص) اپنے اصحاب کے درمیان بغیر کسی امتیاز کے بیٹھتے تھے اگر کو ئی اجنبی آتاتھا تو وہ حضر(ص)ت کو بغیر پو چھے نھیں پہچانتا تھا ھم نے حضو(ص)ر کی خد مت میں عرض کیا:”آپ ایک خاص جگہ تشریف رکھا کریں تا کہ ھر نوواردشخص آپ کو پہچان جا ئے ۔“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next