آداب معاشرت رسول اکرم (ص )



جعفریات میں حضرت علی (علیہ السلام)سے مر وی ھے:آنحضرت(ص) اپنی انگوٹھی کے نگینے کو ھتھیلی کی طرف کئے رھتے تھے اور اکثر اوقات اسے دیکھتے رھتے تھے۔(۱۱۲)

رات میں فصل کا ٹنے کی ممانعت:

تفسیر عیاشی(رہ) میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)سے منقول ھے: آنحضرت(ص) رات کے وقت کھجور توڑ نے اور کھیتی کاٹنے سے رو کتے تھے۔ (تاکہ فقیر محروم نہ رہ جا ئیں)(۱۱۳)

باغ کے پھل کی خیرات:

محاسن میں مر وی ھے:جب پھل پک جا تے تھے تو آنحضرت(ص) حکم دیتے تھے کہ دیواروں میں سوراخ کر دیئے جا ئیں۔ (تاکہ دوسرے لوگ بھی باغ کے اندر آکر پھل کھا سکیں)(۱۱۴)

فقیروں کوکھجوریں دینا:

قُرب الاسناد میں حضرت علی (علیہ السلام)سے مر ÙˆÛŒ Ú¾Û’:آنحضرت(ص) Ú©ÛŒ خدمت میں Ú©Ú†Ú¾ نا دار لو Ú¯ آئے تو انصار اوراھل مدینہ Ù†Û’ کھا:بھتر Ú¾Û’ کہ Ú¾Ù… ھر نخلستان سے انھیںایک ایک خوشہ دے دیں۔اس Ú©Û’ بعد انھوں Ù†Û’ اس پر عمل کیا اور آج تک  یہ سنت بن گئی۔(Û±Û±Ûµ)

سب سے بڑا سخی:

عوارف المعارف میں منقو ل ھے کہ جبرئیل (علیہ السلام)نے کھا:میں نے زمین کے تمام لوگوں کو اچھی طر ح پر کھ لیا اور ما ل دنیا کے سلسلہ میں آنحضرت(ص) سے زیا دہ سخی کسی کو نھیں پا یا۔(۱۱۶)

ضرورت مندوں سے گفتگو:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next