آداب معاشرت رسول اکرم (ص )



جعفریات میں حضرت علی (علیہ السلام)سے مر وی ھے :جب کو ئی ضرورت مند حضرت علیں کی خد مت میں آتاتھا تو فر ما تے تھے : لاعِلَّةَ!لاعِلَّةَ!کو ئی عیب نھیں، کو ئی بات نھیں!(۱۱۷)

بخشش کا وعدہ:

عوارف المعارف میں جابرص سے منقو ل ھے:کبھی ایسا نہ ہوا کہ آنحضرت(ص) سے کچھ مانگا گیا ھو اور انھوں نے کہہ دیا ھو :نھیں!

ابن عتیبہ کا بیا ن ھے:اگر آنحضرت(ص) کے پاس کو ئی چیز مو جود نھیں ھو تی تھی توبعد میں دینے کا وعدہ فرمالیتے تھے۔(۱۱۸)

لشکر بھیجنا:

اسی کتاب میں مر وی ھے:جب آنحضرت(ص) کسی طرف فوج بھیجتے تودن کے ابتدائی حصہ میں (دوپھر سے پھلے) بھیجتے تھے۔(۱۱۹)

لشکر بھیجتے وقت دعاکرنا:

کافی میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)سے مر وی ھے:جب آنحضرت(ص) فوج بھیجتے تو ا س کے لئے دعا فر ما تے تھے۔(۱۲۰)

جنگ سے متعلق اطلاع:

قرب الاسناد میں حضرت امام علی رِضا (علیہ السلام)سے مر وی ھے:جب آنحضرت(ص) لشکر بھیجتے تھے تو سپہ سالار معین کر نے کے بعد اپنے معتمد کو بھی ساتھ لگا دیتے تھے تاکہ جنگ کے متعلق تمام خبروں کی اطلاع پاتے رھیں۔(۱۲۱)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next