آداب معاشرت رسول اکرم (ص )



لوگوں کو پکارنا:

آنحضرت(ص) جب کسی کو پکا ر تے توتین(۳) مر تبہ آواز دیتے ،باتوں کی تکر ار نہ کرتے،جب کسی کے گھر جا تے تو تین(۳) مرتبہ اجازت لیتے،آپ اس طرح واضح طور پر گفتگو فر ماتے کہ سننے والا سمجھ جاتاتھا ، گفتگو کے وقت آپ کے سفید دانت چمکتے تھے،آگے کے دانت بڑی خوبصورتی سے ایک دوسرے سے جدا تھے لیکن فاصلہ نہ تھا۔

آنحضرت(ص) کانظرکرنا:

آنحضرت(ص) ایک نظر ڈال کر اپنی نظر پھیر لیتے تھے ،خیرہ ھو کر نھیں دیکھتے تھے، جو بات آپ کو پسند نہ ھو تی اس کوبیان نھیں فرماتے تھے ،اس طرح چلتے جیسے کو ئی نشیب کی طرف اتر تاھے حضور(ص) یہ فر ما تے تھے:”اِنَّ خِیَارَکُمْ اَحْسَنُکُمْ اَخْلاقاً:تم میں سب سے اچھا وہ ھے جو اخلاق میں سب سے اچھا ھے۔“

کھانے کی کسی چیز کی نہ تو تعریف کرتے نہ برائی،آپ کے اصحاب آپ کی مو جود گی میں کسی بات پرنزاع نھیں کر تے تھے۔

تما م امور میں بے نظیر:

جس نے آ پ سے ملاقات کی اس نے کھا:میں نے آ پ(ص) سے پھلے اور آپ کے بعد آج تک کسی کو آپ جیسا نھیں دیکھا،آپ پر خدا کا درودوسلام ہو۔(۹)

نظر کرنا اور مصافحہ کرنا:

کافی میں حضرت امام جعفرصادق (علیہ السلام) سے مروی ھے:آنحضرت(ص) اپنے سارے اصحاب کی طرف ایک طرح سے دیکھتے تھے کبھی اس کی طرف اور کبھی اس کی طرف، اصحاب کے سامنے کبھی پیر نھیں پھیلائے،کوئی مصافحہ کرتاتو اس سے پھلے اپناھاتھ نھیں چھڑاتے جب لوگوں کویہ پتہ چل گیاتوانھوں نے مصافحہ کر کے فوراًاپنے ھاتھوںکوکھینچنا شروع کردیا۔(۱۰)

ا س کے بعد علامہ طباطبا (رہ)ئی نے فرمایا:کلینی(رہ) نے دودوسرے طریقوں سے بھی اس کی روایت کی ھے ایک میں یہ واردھے :آنحضرت(ص) نے کبھی کسی ضرورت مند کو واپس نہ کیا اگر کو ئی چیز موجود ھو تی تو اسے دے دیتے ورنہ فر ماتے :یَاتِی اللّٰہُ بِہ: خدابندو بست کردے گا۔(۱۱)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next