هجرت کے بعد حضرت علی علیه السلام کی زندگی(1)



”بٰارِکْ لَکَ فِی اِبْنَةِ رَسُوْلِ اللّٰہِ یَا عَلِیُّ نِعْمَتِ الزُّوْجَةُ فَاطِمَةُ“

پھر فاطمہ کی طرف رخ کر کے کہا: ”نِعْمَ الْبَعْلُ عَلِیُّ “۔

پھر دونوں کو اپنے گھر جانے کے لئے کہااور بزرگ شخصیت مثلاً سلمان کو حکم دیا کہ جناب زہرا (ع) کے اونٹ کی مہار پکڑیں اور اس طرح اپنی باعظمت بیٹی کی جلالت کا اعلان کیا۔

جس وقت دولہا ودولہن حجلہ عروسی میں گئے تودونوں شرم وحیا سے زمین کی طرف نگاہ کئے ھوئے تھے، پیغمبر ان کے کمرے میں داخل ھوئے اور ایک برتن میں پانی لیا اور تبرک کے طور پر اپنی بیٹی کے سر اور بدن پر چھڑکا، پھر دونوںکے حق میں اس طرح سے دعا کی:

”اَلّٰلہُمَّ ہٰذِہِ اِبْنَتِیْ وَ اَحَبُّ الْخَلْقِ اِلیَّ اَلّٰلہُمَّ وَ ہٰذَا اَخِیْ وَ اَحَبُّ الْخَلْقِ اِلَیَّ اَلّٰلہُمَّ اجْعَلْہُ وَ لِیّاً وَ ۔۔۔[28]

پروردگارا! یہ میری بیٹی فاطمہ سب سے زیادہ مجھے محبوب Ú¾Û’ ،پروردگارا! علی بھی تمام لوگوں سے زیادہ میرے نزدیک محبوب Ú¾Û’ خداوندا ان دونوںکے رشتہٴ   محبت کواستوار فرما۔

 

پانچویں فصل

جنگ احد میںامیر المومنین  علیه السلام Ú©ÛŒ جاں نثاری

جنگ بدر میںشکست  Ú©ÛŒ وجہ سے قریش Ú©Û’ دل بہت زیادہ افسردہ اور مرجھائے ھوئے تھے ۔ان لوگوںنے اس مادی اور معنوی شکست Ú©ÛŒ تلافی Ú©Û’ لئے ارادہ کیا کہ اپنے قتل ھونے والوں کا انتقام لیں۔ اور اکثر عرب Ú©Û’ قبیلوں Ú©Û’ بہادر وجانباز اور جنگجو قسم Ú©Û’ افراد کاایک منظم لشکر تیار کرکے مدینہ Ú©ÛŒ طرف روانہ کریں۔

لہٰذا عمرو عاص او ربعض دوسرے افرادکومامورکیاگیاکہ کنانہ او رثقیف قبیلے کے افراد کو اپنا بنائیں اور مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرنے میں ان سے مدد طلب کریں ۔ان لوگوںنے کافی محنت و مشقت کر کے تین ہزار جنگ جو افراد کو مسلمانوںسے مقابلے کے لئے آمادہ کرلیا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next