هجرت کے بعد حضرت علی علیه السلام کی زندگی(1)



دوسری مرتبہ پیغمبر نے اپنے صحابیوں اوردوستوں کوچاھے مہاجرین سے ھوںیاانصار میں سے ، حکم دیا کہ آپس میںایک دوسرے کواپنا بھائی بنالیں اوردوسرے کے بھائی بن جائیں ،کتنی عمدہ بات ھے کہ دومہاجر ایک دوسرے کے بھائی یا ایک مہاجر میں سے اور ایک انصار میں سے ایک دوسرے کے بھائی بن گئے اور بھائی چارگی کے عنوان سے ایک دوسرے کے ہاتھ میںاپناہاتھ دیااوراس طرح سے ایک سیاسی اور معنوی قدرت و طاقت ابھر کر ان کے سامنے آگئی۔

اسلامی مؤرخین ومحدثین لکھتے ھیں:

ایک دن پیغمبر اپنی جگہ سے اٹھے اوراپنے دوستوں سے فرمایا: ”تآٴخوا فی اللہ اخوین اخوین“

یعنی خدا کی راہ میں آپس میں دودوآدمی بھائی بن جاوٴ۔

تاریخ نے اس موقع پر ان افراد کا نام ذکر کیا ھے جن لوگوں نے اس دن پیغمبر کے حکم سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتہٴ اخوت کو قائم کیا مثلاً ابوبکر اور عمر ،عثمان اور عبدالرحمن بن عوف، طلحہ او ر زبیر، ابی ابن کعب اور ابن مسعود، عمار اور ابو حذیفہ، سلمان اور ابو الدرداء وغیرہ آپس میں ایک دوسرے کے بھائی بنے اور ان افراد کی بھائی چارگی کو پیغمبر نے تائید کیا ۔یہ برادری اوربھائی چارگی جو چند افراد کے درمیان قائم ھوئی اس برادری اور اسلامی برادری کے علاوہ ھے جسے قرآن کریم نے اسلامی معاشرے میں معیار ومیزان قرار دیا ھے اور تمام مومنین کوایک دوسرے کا بھائی کہا ھے۔

حضرت علی علیه السلام  پیغمبر (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم)Ú©Û’ بھائی تھے :

رسول اسلام(ص) Ù†Û’ جتنے افراد بھی مسجد نبوی میں حاضر تھے انھیںایک دوسرے کا بھائی بنایا، صرف علی  -ان Ú©Û’ درمیان تنہا بچے جن Ú©Û’ لئے بھائی کانتخاب نھیں کیا، اس وقت حضرت علی آنکھوں میں آنسووٴوں کا سوغات لئے ھوئے پیغمبر اسلام Ú©ÛŒ خدمت میں پھونچے اور کہا آپ Ù†Û’ اپنے تمام دوستوں Ú©Û’ لئے ایک ایک بھائی کا انتخاب کردیا لیکن میرے لئے کسی Ú©Ùˆ بھائی نھیں بنایا۔

اس وقت پیغمبر اکرم نے اپنا تاریخی کلام جوحضرت علی کی پیغمبر سے قربت و منزلت اور نسبت اور آپ کی شخصیت کو اجاگر کرتا ھے انھیں مخاطب کرتے ھوئے فرمایا:

”اَنْتَ اَخِیْ فِی الدُّنْیٰا وَ الْآخِرَةِ وَالَّذِیْ بَعَثَنِیْ بِالْحَقِّ مٰا اَخَّرتُکَ الاّٰ لِنَفْسِیْ اَنْتَ اَخِیْ فِی الدُّنْیٰاوَ الْآخِرَةِ“[9]

تم دنیا و آخرت میں میرے بھائی ھو ۔وہ خدا جس نے ھمیںحق پر مبعوث کیا ھے میں نے تمہاری برادری کے سلسلے میں خود تاخیر سے کام لیا ھے تاکہ تمھیںاپنابھائی قرار دوں، ایسی بھائی چارگی جو دونوں جہان (دنیا و آخرت) میں باقی رھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next