شب قدر علامہ طباطبائی کی نظر میں




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

قدر سے مراد تقدیر اور اندازہ گیری ہے اور شب قدر ، اندازہ کرنے کی رات ہے ، خداوند عالم اس رات میں آئندہ سال کے حوادث کو معین کرتا ہے ۔ زندگی، موت، رزق، سعادت اور شقاوت وغیرہ کو اسی رات میں معین کرتا ہے ۔

اشارہ :

ماہ رمضان کی سب سے اہم مناسبت شب قدر ہے جس کو مومنین شروع سے اہمیت دیتے ہیں اور اسی طرح اہمیت دیتے رہیں گے ، اس مقالہ میں ہم شب قدر سے متعلق مرحوم علامہ طباطبائی (رحمة اللہ علیہ) کے نظریات کو بیان کریںگے جوانہوں نے تفسیر المیزان میں سورہ قدر اور سورہ دخان کے ذیل میں بیان کئے ہیں ۔

شب قدر سے مراد کیا ہے؟

قدر سے مراد تقدیر اور اندازہ گیری ہے اور شب قدر ، اندازہ کرنے کی رات ہے اور خداوند عالم اس رات میں آئندہ سال کے حوادث کو معین کرتا ہے ۔ زندگی، موت، رزق، سعادت اور شقاوت وغیرہ کو اس رات میں معین کرتا ہے ۔

شب قدر کس رات کو کہتے ہیں؟

قرآن کریم میں کوئی ایسی آیت نہیں ملتی جس میں شب قدر کوصریح طور پر بیان کیا گیاہو ۔ لیکن قرآن کریم کی چند آیتوں کو ایک جگہ جمع کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ شب قدر ماہ رمضان المبارک کی راتوں میں سے ایک رات ہے ۔ قرآن کریم ایک طرف فرماتا ہے :  '' انا انزلناہ فی لیلة القدر'' (١) ۔ اس آیت سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ پورا قرآن کریم ایک مبارک رات میں نازل ہوا ہے اور دوسری طرف فرماتا ہے : ''شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن'' (٢) ، گویا پورا قرآن کریم ماہ رمضان میں نازل ہوا ہے ۔ اور سورہ قدر میں فرماتا ہے : ''انا انزلناہ فی لیلةالقدر'' (٣) ان تینوں آیتوں سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ قرآن کریم ماہ مبارک رمضان کی ایک رات میں نازل ہوا ہے اور وہی رات، شب قدر ہے ۔ پس شب قدر ماہ رمضان میں ہے ، لیکن ماہ رمضان کی کون رات شب قدر ہے ، اس متعلق قران کریم میں کوئی آیت دلالت نہیں کرتی۔ اور صرف روایات کے ذریعہ شب قدر کو معین کیا جاسکتا ہے ۔

ائمہ اطہار (علیہم السلام) سے منقول بعض روایات میں شب قدر، ماہ رمضان کی انیسویں، اکیسویں او رتیئس راتوں میں سے کوئی ایک رات ہے اور ان میں سے بعض روایات میں اکیسویں اور تیئسویں رات میں سے کوئی ایک رات ہے اور بعض روایات میں تیئسویں شب میں معین ہے (٤) ۔ اورشب قدر کی عظمت اور اہمیت کی وجہ سے اس کو کسی ایک رات میں معین نہیں کیا ہے تاکہ خدا کے بندے اپنے گناہوں سے اس کی توہین نہ کریں ۔

ائمہ اہل بیت (علیہم السلام) کی روایات میں شب قدر ، ماہ رمضان کی انیسویں، اکیسویں او رتیئسویں راتوں میں سے ایک رات ہے ۔ لیکن اہل سنت کے طرق سے منقول روایات میں عجیب طرح کا اختلاف ہے ۔ جو جمع کے قابل نہیں ہے لیکن اہل سنت کے درمیان مشہور یہ ہے کہ ماہ رمضان کی ستائیسویں رات شب قدر ہے (٥) اور اس رات میں قرآن کریم نازل ہوا ہے ۔

شب قدر کا ہرسال واقع ہونا



1 2 3 4 5 next