دشمنان اسلام کا مقابلہ ،مسلمانوں کے باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے



عالم اسلام کے اتحاد کو عید سعید فطر کا سب سے بڑا سبق قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کو روبروز ایکدوسرے سے قریب اور نزدیکتر ہونا چاہیےاور اتحاد و یکجہتی کی طرف زيادہ سے زیادہ قدم بڑھنا چاہیے کیونکہ اسلام دشمن محاذ کے ساتھ مقابلہ صرف اسلامی محاذ کے باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔

 

 Ø±ÛØ¨Ø± معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای Ù†Û’ عید سعیدفطرکے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران Ú©Û’ اعلی حکام، اسلامی ممالک Ú©Û’ سفراء اور عوام Ú©Û’ بعض طبقات Ú©Û’ ساتھ ملاقات میں عالم اسلام Ú©Û’ اتحاد Ú©Ùˆ عید سعید فطر کا سب سے بڑا سبق قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں Ú©Ùˆ روبروز ایکدوسرے سے قریب اور نزدیکتر ہونا چاہیےاور اتحاد Ùˆ یکجہتی Ú©ÛŒ طرف زيادہ سے زیادہ قدم بڑھنا چاہیے کیونکہ اسلام دشمن محاذ Ú©Û’ ساتھ مقابلہ صرف اسلامی محاذ Ú©Û’ باہمی اتحاد Ú©Û’ ذریعہ ہی ممکن ہے Û”

رہبر معظم انقلاب اسلامی Ù†Û’ عید سعید فطر Ú©ÛŒ نماز  میں مسلمانوں Ú©ÛŒ متحدہ صفوف Ú©Ùˆ اللہ تعالی Ú©Û’ سامنے خضوع Ùˆ خشوع اور پروردگار Ú©Û’ ساتھ ان Ú©Û’ معنوی اور قلبی لگاؤ کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں Ú©ÛŒ یہ متحدہ صف عالم اسلام Ú©Ùˆ درپیش تمام مسائل Ú©Û’ حل Ú©Û’ لئے تشکیل پانی چاہیے تاکہ فکروں اور توانائیوں Ú©Û’ ہم آہنگ ہونے  Ú©Û’ ساتھ  اسلام دشمن  محاذ Ú©Û’ مقابلے میں امت مسلمہ اپنا فعال اور مؤثر نقش ایفا کرسکے Û”

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلام دشمن محاذ کو تمام مسلمانوں کا دشمن قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ تصور بالکل غلط اور اشتباہ ہے کہ وہ بعض مسلمانوں کے دوست اور بعض کے دشمن ہیں کیونکہ وہ درحقیقت اسلام کے مخالف اور دشمن ہیں جو منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں مسلمانوں کواستقامت اور پائداری کا درس دیتا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امت اسلامیہ میں روز افزوں بیداری اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں مسلمانوں کی ہوشیاری اور آگاہی کو اس بیداری کا ایک اعلی نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمان قوموں کے درمیان آج ایرانی قوم ایک اچھا اوربہترین نمونہ ہے اور عالم اسلام کے مسائل اور عالمی حالات کےبارے میں کامل ہوشیاری کے ساتھ متوجہ ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم قدس کے مظاہروں میں ایرانی عوام کی شاندار اور وسیع پیمانے پر شرکت کو عالم اسلام کے مسائل پر ایرانی عوام کے خصوصی اہتمام کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ وہی راستہ ہے جسے حضرت امام (رہ) نے لوگوں کو دکھایا ہے اور دشمن کی عداوتیں ، دھمکیاں اور عناد ، ایرانی قوم کو اس راستہ سے نہیں ہٹا پائیں گے ۔

اس ملاقات کے آغاز میں صدر جمہوریہ احمدی نژاد نے عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور تقوی الہی اور ایمان کو رمضان المبارک کے مہینہ کا بہترین ثمرہ اور نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا: ایرانی قوم اپنے ایمان و تقوی الہی کے ذریعہ منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں عدل و انصاف اور استقامت و پائداری کے راستہ پر گامزن رہےگی ۔

صدر احمدی نژاد Ù†Û’ امریکہ Ú©Û’ ایک جاہل پادری Ú©ÛŒ جانب سے آسمان Ú©ÛŒ مقدس ترین کتاب Ú©Û’ بارے میں توہین آمیز بیان Ú©Ùˆ صہیونی سازش اور الہی پیغمبروں Ú©ÛŒ تعلیمات Ú©Û’ خلاف قراردیتے ہوئے کہا: صہیونی اور ان Ú©Û’ حامی نابودی،  Ø§Ø¶Ù…حلال اور زوال Ú©Û’ راستہ پر گامزن ہیں اور ان Ú©Ùˆ اس قسم Ú©ÛŒ گستاخانہ حرکتوں سے نجات نہیں ملے Ú¯ÛŒ بلکہ ان Ú©Û’ زوال اور اضمحلال Ú©ÛŒ سرعت میں دوگنا اضافہ ہوجائےگا Û”



1 next