عقاب الاعمال ۲



تعصّب کرنے والوں اور تعصّب کیئے جانے والوں نے اپنی گردن سے اسلام کا قلادہ اتار پھینکا ہے۔

(۳) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ

تعصّب کرنے والے کے سر کو الله تعالیٰ آگ سے ڈہانپ دے گا۔

(۴)حضرت امام معصوم (علیہ السلام) فرماتے ہیں

الله تعالیٰ قیامت والے دن تعصّب کرنے والے کا حشر بادیہ نشین جاہلوں کیساتھ کرے گا۔

(۵) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) اپنے آباؤ اجداد (علیہ السلام)سے روایت کرتے ہیں کہ

جضرت رسول خدا نے فرمایا جس کے دل میں خردل کے چھوٹے سے دانے کے برابر بھی تعصّب ہوگا تو قیامت والے دن الله تعالیٰ اسے بادیہ نشین جاہلوں کیساتھ محشور کرے گا۔

تکبّر کرنے والوں کی سزا

(۱) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) روایت کرتے ہیں کہ

حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) نے فرمایاعزت عبائے خدا ہے اور کبریائی اس کا لباس ہے جو ان کے لئے دوڑ دھوپ کرے گا تو الله اسے جہنم میں لٹکائے گا۔

(۲) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next