عبادتوں کے جلوے



  نماز Ú©ÛŒ اہمیت اورانسان ومعاشرہ Ú©ÛŒ سلامتی میں اس Ú©Û’ موٴثر ہونےکے پیش نظر،خدائے متعال Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ بہتر صورت میں انجام دینے Ú©Û’ لئے بعض مقدمات قرار دئے ہیں اور اس Ú©Û’ لئے بعض آداب معین  کئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بندے اس Ú©Ùˆ یاد کریں اور اس Ú©ÛŒ عبادت Ú©ÛŒ اہمیت Ú©Ùˆ درک کریں ۔انسان Ú©Ùˆ کسی کار خیر Ú©Ùˆ انجام دینے Ú©Û’ لئے ،پہلے جاننا چاہئے؛کہ وہ کام خیرہے کہ نہیں اس Ú©Û’ بعد اس Ú©Û’ بارے میں فکر کرے․ہم بہت سے امور Ú©Û’ نیک ہونے Ú©Û’ بارے میں آگاہ ہیں،لیکن ان Ú©Ùˆ وقت پرانجام دینا بھول

-------------------------------------------------------------------------------------------

۱۔نہج البلا غہ(فیض الاسلام مکتوب نمبر۴۵،نمبر۱۵،ص۹۷۴

۲۔مجادلہ/۱۲۲

جاتے ہےں ہمیں نماز کو بھولنے سے بچانے کے لئے، خدائے متعال نے بعض مقدمات معین کئے ہیں، مثلا اذان کو نماز کے لئے واجب قرار دیا اور تاکید فرمائی کہ اسے ترک کرنے سے اجتناب کریں ۔اس کے علاوہ ایک اور عبادت کو اذان کے نام پر معین فرمایا،یہ نماز کا مقدمہ اور اس کی یاددہانی کرنے والی ہے اور فرمایا کہ اذان کو بلندآوازمیں کہوتاکہ دوسرے لوگ نماز اور اس کے وقت کے ہو جانےکے بارے میںمتو جہ ہو جائیں اور ان میں نماز کو قائم کرنے کے لئے شوق پیدا ہو جائے۔اگر چہ نماز کے شرعی ہونے کی بنیاد اور اس سلسلہ میں نقل ہوئی آیات وروایات ،سب انسان کو نماز کی اہمیت اور موقعیت کو سمجھنے کے لئے مدد کرتی ہیں ،لیکن جب نماز کے وقت اذان کی آواز بلند ہو تی ہے تو لوگوں کی توجہ نماز کے وقت اوراس کی اہمیت کی طرف مبذول ہو تی ہے اور یہ لوگوںکو نماز کی طرف متوجہ کرنے کے لئے ایک موٴثرسبب ہے۔

  یہاں تک بہت سے ایسے لوگ جو نماز Ú©Ùˆ اول وقت پر Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ کا ملکہ رکھتے ہیں ØŒ جب کسی کام Ú©Ùˆ انجام دینے میں سرگرم ومشغول ہوتے ہیں تو ممکن ہے نمازکو انجام دینے سے غافل ہوجائیں اور بھول جائیں کہ نماز کا وقت آپہنچا ہے،لیکن جب اذان Ú©ÛŒ آواز  بلند ہوتی ہے تو خواہ نخواہ نماز Ú©ÛŒ طرف متو جہ ہو جاتے ہیں۔پس شریعت میں اذان اوراس Ú©Ùˆ بہ آواز بلند کہنے Ú©ÛŒ تاکید، دوسروں Ú©Ùˆ نماز Ú©ÛŒ طرف توجہ اور تذکر دلانے Ú©Û’ لئے ہے اور یہ بذات خود دوسروں Ú©Ùˆ اول وقت پر عبادت انجام  د ینے Ú©ÛŒ دعوت ہے۔

   Ø­Ø¶Ø±Øª امام جعفر صادق علیہ السلام اول وقت میں نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©ÛŒ فضیلت Ú©Û’ بارے میں فرماتے ہیں:

  ”اذا صلّیت صلاة فریضة فصلہا لو قتہا صلاة مودّع یخاف ان لا یعود الیہا ابدا“ Û±

  ”جب تم واجب نماز پڑھنا چاہو  تو اسے اول وقت میں اس شخص Ú©ÛŒ طرح بجالاؤ جس کا اس دنیا سے رخصت ہو Ù†Û’ کا وقت آپہنچا ہے اور ڈرتا ہے کہ کہیں پھر سے نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©ÛŒ اسے فرصت میسر نہ ہو، اسی طرح ابن مسعود سے نقل ہوا ہے :

”ساٴلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :ایّ الاعمال احب الی اللہ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next