الوھیت سے متعلق بحثیں



و ھی خدا جس کے قبضہ قدرت میں زمین اور آسمان ھے اس کے علاوہ کوئی خدااور معبود نھیں ھے وہ مارتا اور زندہ کرتا ھے ۔[24]

۳۔ <من اِلٰہ غیر اللہ یاتیکم بضیاء افلا تسمعون>

کون معبود اور خدا،اللہ کے علاوہ تمھارے لئے روشنی پیدا کر سکتا ھے کیا سنتے نھیں ھو؟![25]

۴۔< ذلکم اللہ ربکم لہ الملک لا الہ اِلّا ھو فانیٰ تصرفون>

یہ ھے تمھارا پروردگارخداکہ جس کی ساری کائنات ھے اور اس کے علاوہ کوئی خدانھیں ھے تو پھر کیوں راہ حق سے منحرف ھوتے ھو؟![26]

۵۔ <لا الٰہ الا ھو یحیي و یمیت ربکم و رب آباکم الَاولین >

اس کے علاوہ کوئی خدانھیں ھے، وھی زندہ کرتا اور مارتا ھے جو تمھارا اور تمھارے گزشتہ آباء و اجداد کا خدا ھے ۔[27]

۶۔<اِنَّما الھکم اللہ الذی لا اِلٰہ اِلّا ھو وسع کلّ شیء علماً>

یقینا تمھارا معبود خداھی ھے جس کے علاوہ کوئی معبود نھیں ھے نیز اس کا علم تمام چیزوں کا احاطہ کئے ھوئے ھے ۔[28]

۷۔<قل لو کان معہ آلہة کما یقولون اذاً لا بتغواالیٰ ذی العرش سبیلاً>



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next