الوھیت سے متعلق بحثیں



نیزسورہٴ مریم میں فرمایا:

<و قالوا اتخذا الرحمن ولداً# لقد جئتم شیئا ادّا# تکاد السموات یتفطرن منہ و

تنشق الارض و تخر الجبال ھداً# ان دعوا للرحمن ولداً وما ینبغی للرحمن ان یتخذ ولداً#ان کل من فی السموات والارض الا آتی الرحمن عبداً>

ان لوگوں نے کھا: خدا نے اپنے لئے فرزند بنا لیاھے یقینا یہ بات زشت اور ناپسند ھے جو تم نے کھی ھے ! قریب ھے اس طرح کی بیھودہ گویوں سے آسمان پھٹ جائے اور زمین شگافتہ ھوجائے اور پھاڑ ریزہ ریزہ ھو جائیں کیونکہ خداوندعالم کےلئے فرزند کے قائل ھوئے ھیں ۔ جبکہ خداوندعالم کےلئے ھر گز مناسب نھیں ھے کہ کسی کو فرزند بنائے،زمین و آسمان میں کوئی چیز ایسی باقی نھیں ھے مگر یہ کہ خضوع اور بندگی کے ساتھ خدا کے پاس آئے۔[54]

خداوندعالم نے سورہٴ اخلاْص کی آیتوں میں اس طرح کے لوگوں کے تمام خیالات و افکارپر خط بطلان کھینچا ھے اور فرمایا ھے:

< بسم اللہ الرحمن الرحیم#قل ھو اللہ احد# اللہ الصمد# لم یلد ولم یولد# و لم یکن لہ کفواً احد>

کھو: خداوند یکتا اور یگانہ ھے ؛ خداوند بے نیاز مطلق ھے ؛ ھر گز اس کی نہ کوئی اولاد ھے اور نہ والد ھے ؛ اور اس کے مانند کوئی نھیں ھے ۔

کلمات کی شرح

گزشتہ بحث سے بہتر نتیجہ اخذ کرنے کےلئے بعض الفاظ آیات کی تشریح کرتے ھیں :

۱۔ افک: دروغ وافتراء اور حق سے باطل کی طرف منھ موڑ نے کو کہتے ھیں

۲۔ کظیم :جسے شدیدغم و اندوہ ھو۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 next