خلقت انسان کی گفتگو



اس طرح سے انھیں فریب دیا اور جیسے اس درخت کو چکھا تو ان کی شرمگاھیں ان پر آشکار ھو گئیں: اور جنتی پتے اپنے آپ کو چھپانے کےلئے سینے لگے؛ ان کے پروردگار نے آواز دی کہ: کیا میں نے تم لوگوںکو اس درخت سے منع نھیں کیا تھا؟ اورنھیں کھاتھا کہ شیطان تمھارا کھلا ھوا دشمن ھے ؟!

ان لوگوں نے کھا: خدایا !ھم نے اپنے آپ پر ظلم کیا! اگر تو ھمیں معاف نھیں کرے گا اور ھم پر رحم نھیں کھائے گا تو ھم گھاٹا اٹھانے والوں میں قرار پا ئیں گے! فرمایا: اپنی منزل سے نیچے اتر جا، جبکہ تم میں سے بعض بعض کے دشمن ھوںگے! اور تمھارے لئے زمین میں معین مدت تک کےلئے استفادہ کا موقع اور ٹھکانہ ھے؛ فرمایا: اس میں زندہ ھو گے، مرو گے: اور اسی سے نکالے جاؤ گے ۔[11]

۱۳۔<قال اٴ اسجد لمن خلقت طینا# قال ارئیتک ھذا الذی کرمت علی لئن اٴخرتن الیٰ یوم القیٰمة لاحتنکن ذریتہ الا قلیلا#قال اذھب فمن تبعک منھم فان جھنم جزاوٴکم جزا ءً موفورا#واستفزز من استطعت منھم بصوتک و اجلب علیھم بخیلک و رجلک و شارکھم فی الاموال و الاولاد و عد ھم و ما یعد ھم الشیطان الا غروراً# ان عبادی لیس لک علیھم سلطان و کفیٰ بربک وکیلاً>

ابلیس Ù†Û’ کھا: آیا میں اس کا سجدہ کروں جسے تو Ù†Û’ مٹی سے خلق کیاھے ØŸ پھر کھا: بتاجس Ú©Ùˆ تونے مجھ پر فوقیت دی Ú¾Û’ (کس دلیل سے ایسا کیا Ú¾Û’ ØŸ) اگر مجھے قیامت تک زندہ رھنے دے تو اس Ú©ÛŒ تمام اولاد جز معدودے چند Ú©Û’ سب کوگمراہ اور تباہ کر دوں گا۔ فرمایا: جا! ان میں سے جو تیری پیروی کرے گا تو تم سب کےلئےجھنم  زبردست عذاب Ú¾Û’ Û”

ان میں سے جسے چاھے اپنی آواز سے گمراہ کر! پیادہ اور سوار(گمراہ کرنے والی) فوج کوان کی طرف روانہ کرنیز ان کی ثروت اور اولاد میں شریک ھو جا؛اور انھیں وعدوں میں مشغول رکھ! لیکن شیطان دھوکہ، فریب کے علاوہ کوئی وعدہ نھیں دیتا، تجھے کبھی میرے بندوں پر تسلط حاصل نھیں ھوگا؛ اوران کےلئے اتنا ھی کافی ھے کہ ان کا محافظ اور نگھبان تیرا رب ھے ۔[12]

۱۴۔<قال رب بما اغویتنی لا زینن لھم فی الارض ولا غوینھم اجمعین# الا عبادک منھم المخلصین # قال ھذا صراط علیّ مستقیم# ان عبادی لیس لک علیھم سلطان الا من اتبعک من الغآوین# و ان جھنم لموعدھم اجمعین >

ابلیس نے کھا: خدایا! اب جب کہ تونے مجھے گمراہ کر دیا، میں بھی زمین میںان کی زینت کا سامان فراھم کروں گا؛ اور سب کو گمراہ کردوں گا سوائے تیرے مخلص بندوں کے، فرمایا: یہ مستقیم راہ ھے جس کا ذمہ دار میں ھوں تو میرے بندوں پرمسلط نھیں ھو پائے گا مگر ایسے گمراہ جو کہ تیری پیروی کریں گے یقینا جھنم ان سب کا وعدہ گا ہ ھے ۔[13]

 

کلمات کی تشریح

Û±Û” لازب:  سخت اور آپس میں Ú†Ù¾Ú©Ù†Û’ والی مٹی Ú©Ùˆ کہتے ھیں Û”

۲۔ صلصال: حرارت کے بغیر خشک شدہ مٹی کو کہتے ھیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next