روایت میں پیغمبر اکرم (ص) کا زینب سے شادی کرنا



<انا فتحنا لک فتحاً مبینا# لیغفر لک ما تقدم من ذنبک وما تاٴخر و یتم نعمتہ علیک و یھدیک صراطاً مستقیماً# و ینصرک اللہ نصراً عزیزاً>

ھم نے تمھیں کھلی ھوئی کامیابی دی تاکہ خداوندعالم تمھارے گزشتہ اور آئندہ گناھوں کو بخش دے اور اپنی نعمت تم پر تمام کرے اور راہِ راست کی ھدایت کرے اور تمھیں شکست ناپذیر فتح و کامیابی عنایت کرے۔[10]

یہ اور اس کے مانند آیات جن کی صحیح تاویل نھیں کر سکے اور ھم کلمات کی تفسیر اور بعض اصطلاحوں کی توضیح کے بعد ان کی چھان بین اور تحقیق کریں گے۔

 

بعض کلموں اور اصطلاحوںکی تفسیر

 

اول۔بحث کی اصطلاحوں کی تعریف

 

الف۔ خدا کے اوامر اور نواھی: بعض خدا کے اوامر اور نواھی ذاتی امور سے متعلق ھیں اور ان کی مخالفت کے آثار صرف اورصرف دنیاوی زندگی میں آشکار ھوتے ھیں اور اخروی زندگی سے متعلق نھیں ھوتے، جیسے:

<کلوا واشربواولا تسرفوا> کھاؤ، پیو اور اسراف نہ کرو۔[11]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next