شب عاشور کی روداد



شب عاشورامام حسین (ع) اور آپ Ú©Û’ اصحاب مشغول عبادت 

جب رات ھوگئی تو حسین علیہ السلام اوراصحاب حسین علیھم السلام تمام رات نماز پڑھتے رھے اور استغفار کرتے رھے۔وہ کبھی دعا کرتے اور کبھی تضرع و زاری میں مشغول ھوجاتے تھے ۔

ضحاک بن عبد اللہ مشرقی ھمدانی اصحاب حسین علیہ السلام میں سے تھے جو دشمنوں کے چنگل سے نجات پاگئے تھے،وہ کھتے ھیں : سواروں کا لشکر جو ھماری نگرانی کر رھا تھا اور ھم پر نگاہ رکھے ھوئے تھا وہ ھمارے پاس سے گزرا؛اس وقت امام حسین علیہ السلام قرآن مجید کی ان آتیوں کی تلاوت فرما رھے تھے : ”وَلاَےَحْسَبَنَّ اَلذِّینَ کَفَرُوْ اَنَّمَا نُمْلِيْ لَھُمْ خَیراً لانفسھم اِنَّمَا نُمْلِيْ لَھْمْ لَےَزْدَادُوْا اِثْماً وَلَھُمْ عَذَاب مُھِین۔ مَا کَاْنَ اللّہُ لِیذرَ الْمُوٴمِنِین عَلَی مَا اٴنْتُمْ عَلَیہ حَتَی یَمِییزَ الْخَبِیث مِنَ الطَّیب“ِ [9]

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ھے وہ یہ نہ سمجھیں کہ ھم نے جو انھیں مھلت دی ھے وہ ان کے لئے بھتر ھے، ھم نے تو انھیں اس لئے مھلت دی ھے تا کہ وہ اور زیادہ گناہ کریں اور ان کے لئے رسوا کنندہ عذاب ھے۔ خدا وندعالم ایسانھیں ھے کہ مومنین کو اسی حالت پر رکھے جس پر تم لوگ ھو بلکہ ی اس لئے ھے کہ وہ پلید کو پاک سے جداکر ے ۔

اس وقت لشکر عمر بن سعد کے کچھ سوار ھمارے اردگرد چکّر لگا رھے تھے۔ ان میں سے ایک سوار یہ آیتیں سن کرکھنے لگا -رب کعبہ کی قسم !ھم لوگ پاک ھیں، ھم لوگوں کو تم لوگوں سے جدا کر دیا گیا ھے۔ میں نے اس شخص کو پھچان لیا اور بریر بن حضیر ھمدانی[10] سے کھا کہ آپ اسے پھچانتے ھیں یہ کون ھے ؟

 Ø¨Ø±ÛŒØ± Ù†Û’ جواب دیا: نھیں ! اس پر میں Ù†Û’ کھا :یہ ابو حرب سبیعي ھمدانی عبداللہ بن شھر Ú¾Û’ØŒ یہ مسخرہ کرنے والااور بیھودہ ھے،بڑا بے باک اور دھوکہ سے قتل کرنے والا Ú¾Û’Û” سعید بن قیس[11]Ù†Û’ بارھا اس Ú©ÛŒ بد اعمالیوں اور جنایت کاریوں Ú©ÛŒ بنیاد پر اسے قید کیا Ú¾Û’ Û”

یہ سن کر بریر بن حضیر نے اسے آواز دی اور کھا: اے فاسق ! تجھے اللہ نے پاک لوگوں میں قرار دیا ھے ؟! تو ابو حرب نے بریر سے پوچھا : تو کون ھے ؟

بریرنے جواب دیا : میں بریر بن حضیر ھوں ۔

ابو حرب نے یہ سن کر کھا : انّاللّہ ! یہ میرے لئے بڑا سخت مرحلہ ھے کہ تم بریر ھو، خدا کی قسم! تم ھلاک ھوگئے، خدا کی قسم تم ھلاک ھوگئے اے بریر !

بریرنے کھا : اے بو حرب ! کیا تو اپنے اتنے بڑے گناہ سے توبہ کرسکتا ھے ؟ خدا کی قسم! ھم لوگ پاک ھیں اور تم خبیثوں میں ھو۔

اس پر ابو حرب نے بریر کا مذاق اڑاتے ھوئے کھا: اور میں اس پر گواہ ھوں!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 next