کربلا میں آغاز جنگ



وخندف بعد بنی نزار

 Ù„نضر بنّ معشر الفجار

بکل عضب صارم بتّار

 ÛŒØ§ قوم ذودوا عن بني الاٴحرار

بالمشرفي والقناالخطّار

بنی غفار بخوبی جانتے ھیں، نیز نسل خندف اور خاندان نزار آگاہ ھوجائیں کہ Ú¾Ù… گروہ فجار Ú©Ùˆ  شمشیر براں سے ضرور ماریں Ú¯Û’Û” اے لوگو! فرزندان حریت وآزادی Ú©ÛŒ حمایت میں اپنے نیزوں اور شمشیروں سے دفا ع کرو۔

ا س کے بعد ان دونوں نے شدید جنگ کی یھاں تک کہ شھید ھوگئے ۔(ان پراللہ کی رحمت ھو)

 

 Ù‚بیلہ جابری Ú©Û’ دو جوان

اس کے بعد قبیلہٴ جابری کے دوجوان حارث بن سُریع اور مالک بن عبد بن سریع جو ایک دوسرے کے چچا زاد اورمادری بھائی تھے امام حسین علیہ السلام کے پاس آئے اور آپ سے نزدیک تر ھوئے در حالیکہ وہ گریہ کر رھے تھے ۔امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: ”اٴی ابني اخي مایبکیکما ؟ فواللّٰہ اٴنّي لاٴرجواٴن تکونا قریري عین عن ساعة “ اے جان برادر! کس چیزنے تم دونوں کو رلادیا؟ میں امید کرتا ھوں کہ تھوڑی ھی دیر میںتمھاری آنکھوں کو ٹھنڈک ملے گی ۔

ان دونوں نے جواب دیا : خدا ھم کو آپ پر نثار کرے! نھیں خدا کی قسم ھم لوگ اپنے آپ پر آنسو نھیں بھارھے ھیں ۔ ھم لوگ تو آپ پر گریہ کناں ھیں کہ آپ چاروں طرف سے گھیر لئے گئے ھیں اور ھمارے پاس آپ کی حفاظت کے لئے کوئی قدرت نھیں ھے۔یہ سن کر امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : ”فجزاکمااللّٰہ یا ابني اخي بوجدکما من ذالک و مواساتکما ایاي باٴنفسکما اٴحسن جزاء المتقین “ اے جان برادر !خدا تم دونوں کو میرے ساتھ اس مواسات کی بھترین جزادے ،ایسی جزا و پاداش جو متقین اور صاحب تقویٰ افراد کو دیتا ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 next