کربلا میں آغاز جنگ



 ÙˆÙ„ا بن سعد تارک وھاجر[38]

میں یزید ھوں اور میرے باپ ابو مھاصر تھے، میںشیر بیشہ سے زیادہ شجاع ھوں، پروردگارا میں حسین علیہ السلام کا ناصر ومدد گا ر اور ابن سعد کو ترک کردینے والا اور اس سے دوری اختیار کرنے والا ھوں۔آپ بڑے ماھر تیر انداز تھے۔مام حسین علیہ السلام کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک کر دشمن کی طرف سو تیر چلائے جس میں سے فقط پانچ تیروں نے خطاکی تھی۔ جب بھی آپ تیرچلاتے تھے فرمایاکرتے تھے :” اٴنا بن بھدلة ، فرسان العرجلة“میںخاندان بھدلہ کا فرزند اورعرجلہ کا یکہ تاز ھوں اور امام حسین علیہ السلام فرمارھے تھے:” اللّٰھم سدد رمیتہ واجعل ثوابہ الجنة“ خدا یا!اس کے تیر کو نشانہ تک راھنمائی کر اور اس کا ثواب جنت قراردے، پھرآپ نے بڑا زبردست جھاد کیا یھاںتک کہ شھید ھوگئے ۔( رحمةاللہ علیہ )

 

چار دوسرے اصحاب کی شھادت

وہ چارافرادجو طرماح بن عدی کے ھمراہ امام حسین علیہ السلام کے پاس آئے تھے اور وہ جابر بن حارث سلیمانی ، مجمع بن عبداللہ عایذی،[39]عمر بن خالد صیداوی اور عمر بن خالد کے غلام سعد ھیں، ان لوگوں نے آگے بڑھ کر اپنی تلواروں سے شدید حملہ کیا اور جب وہ دشمن کی فوج میں اندر تک وارد ھوگئے تو سپاہ اموی نے انھیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور ان کو اپنے محاصرہ میں لے کر اصحاب حسینی سے ان کارابطہ منقطع کردیا ۔ایسی صورت میں عباس بن علی ( علیھما السلام ) نے دشمنوںپر حملہ کیااور انھیں دشمنوں کی چنگل سے نکال لیا۔ ان چار جوان مردوں نے اپنی تلوار سے پھر زبردست حملہ کیا اور خوب خوب جھاد کیا یھاں تک کہ چاروں ایک ھی جگہ پر شھید ھوگئے ۔[40]

 

سوید خثعمی و بشر حضر می

یہ دونوں اصحاب حسینی کی دو آخری نشانیاں ھیں جنھیں سوید بن عمرو بن ابی المطاع خثعمی [41]اور بشر بن عمرو حضرمی کھا جاتا ھے پھلے بشر سامنے آئے اور میدان قتال میںجاکر داد شجاعت لی اور شھید ھوگئے (رحمة اللہ علیہ )پھر سوید میدان کارزار میں آئے اور خوب جھاد کیا یھاں تک کہ کمزور ھو کر زمین پر گر پڑے۔[42]آپ اسی طرح شھیدوں کے درمیان کمزور وناتواں پڑے رھے اور آپ کو مردہ سمجھ کر آپ کی تلوار اتار لی گئی لیکن جب امام حسین علیہ السلام شھید کر دئے گئے تو دشمنوں کی آواز آپ کے کانوں میں آئی کہ وہ کہہ رھے ھیں :” قتل الحسین“ حسین مارڈالے گئے تو آ پ کو غشی سے افاقہ ھوا آپ کے پاس چھری تھی۔آپ کچھ دیر تک اسی چھری سے لڑتے رھے یھاں تک کہ زید بن رقاد جنبی[43] اور عروہ بن بطار تغلبی نے آپ کو شھید کردیا ،آپ سپاہ حسینی کے آخری شھید ھیں۔ [44]و [45]

 

بنی ھاشم Ú©Û’ شھداء 

 

علی بن الحسین اکبر کی شھادت

    قاسم بن حسن Ú©ÛŒ شھادت



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 next