حکومت مہدي عج اور اسلامي تہذيب کا عروج



امام زمانہ عج کي حکومت صحيح معنوں ميں اسلام کي حکومت ہوگي جس ميں اسلامي تہذيب و تمدن اپنے عروج پر پہنچ جائے گا.


 


 


حضرت مہدي عج کي حکومت ميں لوگ بے سابقہ طور پر اسلام کي طرف مائل ہوں گے، نيز اضطراب، گھٹن، دينداروں کے کچلے جانے اور مظاہر اسلامي پر پابندي لگانے کا دور ختم ہو چکا ہو گا? ہر جگہ اسلام کا بول بالا ہو گا اور ديني آثار جلوہ فگن ہوں گے? بعض روايات کي تعبير کے مطابق اسلام ہر گھر، خيمے اور محلے ميں پہنچ چکا ہو گا جس طرح سردي اور گرمي نفوذ کرتي ہے، اس لئے کہ سردي و گرمي کا نفوذ اختياري نہيں ہے اگرچہ اس سے بچاؤ کے باوجود نفوذ کر کے اپنا اثر دکھا ہي ديتي ہے? اسلام اس زمانے ميں بعض لوگوں کي مخالفت کے باوجود شہر، ديہات، دشت و صحرا بلکہ دنيا کے چپہ چپہ ميں نفوذ کر کے سب کو اپنے زير اثر لے لے گا.

ايسے ماحول ميں فطري طور پر شعائر ديني اور مظاہر اسلامي سے لوگوں کي دلچسپي انتہائي زيادہ ہو گي.



1 2 3 4 5 6 7 next