حکومت مہدي عج اور اسلامي تہذيب کا عروج



بحار الانوار ميں "احلامھم" کا لفظ استعمال ہوا ہے يعني ان کي آرزؤں کو پورا کريں گے(19)

امام زمانہ عج جب اسلامي قوانين کو بطور کامل اجراء کريں گے تو لوگوں کے رشد فکري ميں اضافہ کا باعث ہوگا نيز رسول خدا ص کا ہدف کہ آپ کہتے تھے: "ميں لوگوں کے اخلاق کامل کرنے کے لئے مبعوث ہوا ہوں"? (عملي ہوجائے گا)

رسول خدا ص حضرت فاطمہ س سے فرماتے ہيں: "خداوند عالم ان دونوں (حسن و حسين علھم السلام) کي نسل سے ايک شخص کو مبعوث کرے گا جو گمراہي کے قلعوں کو فتح اور سياہ دل، کور باطن اور مردہ ضميروں کو تسخير کرے گا"(20)

امام محمد باقر عليہ السلام فرماتے ہيں: امير المومنين علي عليہ السلام نے فرمايا: "ميري نسل سے ايک شخص ظہور کرے گا اور اپنے ہاتھ بندگان خدا کے سر پر رکھے گا? اس وقت ہر مومن کا دل لوہے سے زيادہ مضبوط اور سندان (جس پر لوہار لوہا کوٹتے ہيں) سے زيادہ مستحکم ہو جائے گا اور ہر شخص چاليس مردوں کي قوت کا مالک ہو گا"(21)

رسول خدا ص فرماتے ہيں: "زمين اپنے سينے ميں محفوظ بہتر سے بہتر چيزوں کو باہر نکال دے گي جيسے سونے چاندي کے ٹکڑے، اس وقت قاتل آئے گا اور کہے گا ہم نے ان چيزوں کے لئے قتل کيا ہے، جس نے قطع رحم کيا ہے کہے گا يہ قطع رحم کا باعث ہوا ہے، چور کہے گا اس کے لئے ميرا ہاتھ قطع ہوا ہے پھر سب سونے کو پھينک ديں گے اور کوئي بھي اس سے کچھ نہيں لے گا"(22)

زيد زراء کہتے ہيں ميں نے امام صادق عليہ السلام سے عرض کي: مجھے خوف ہے کہ کہيں ميں مومنين ميں نہ رہوں آپ ع نے پوچھا کہ کيوں؟ ميں نے کہا: چونکہ ميں کوئي ايسا شخص نہيں ديکھ رہا جو درہم و دينار پر اپنے بھائي کو مقدم کرے بلکہ ديکھ رہا ہوں کہ درہم و دينار ہمارے نزديک اُن ديني و ايماني بھائيوں پر اہميت رکھتے ہيں جو امير المومنين ع کي ولايت و دوستي کا دم بھرتے ہيں?

حضرت ع نے فرمايا: "نہيں، تم ايسے نہيں ہو بلکہ تم مومن ہو، ليکن تمہارا ايمان ہمارے قائم عج کے ظہور سے قبل کامل نہيں ہو گا? اس وقت خداوند عالم تمہيں بردباري و صبر عطا کرے گا، پھر اس وقت کامل مومن بن جاؤ گے"(23)

منابع و مآخذ:

1:نعماني، غيب?، ص 319؛ بحار الانوار، ج52، ص 365

2:نعماني، غيب?، ص 318؛ بحار الانوار، ج52، ص 364



back 1 2 3 4 5 6 7 next